Maktaba Wahhabi

68 - 111
سال میں صرف دو ہی ہیں اور ان کو الله تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے مقرر کیا ہے ۔اس کے علاوہ یومِ جمعہ کو مسلمانوں کی ہفتہ وار عید قرا ردیا گیا ہے ۔ جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ((إِنَّ هَذَا یَوْمُ عِیْدٍ جَعَلَهُ اللّٰهُ لِلْمُسْلِمِیْنَ، فَمَنْ جَاءَ إِلَىٰ الْجُمُعَةِ فَلْیَغْتَسِلْ، وَإِنْ کَانَ طِیْبٌ فَلْیَمَسَّ مِنْهُ، وَعَلَیْکُمْ بِالسِّوَاكِ)) [1] بے شک یہ عید کا دن ہے جسے اللہ تعالیٰ نے صرف مسلمانوں کےلئے (عید کا دن ) بنایا ہے۔ لہٰذا جو شخص نمازِ جمعہ کے لئے آئے تو وہ غسل کرے اور اگر خوشبو موجود ہو تو ضرور لگا لے ۔ اور تم پر مسواک کرنا لازم ہے ۔
Flag Counter