Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 348

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جون 2011

ویمن پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ِاسلام دفعات؛ شرعی عدالت میں جیسا کہ سطورِ بالا میں ہم نے عرض کیا ہے کہ ویمن پروٹیکشن ایکٹ[1] کا اصل مقصد تو اسلامی معاشرہ میں امن وامان اور عفت وعصمت کے کسی حد تک ضامن حدود قوانین کو مزید غیرمؤثر کرنا اور پاکستانی معاشرے میں بے راہ روی کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹیں ختم کرنا تھا،کیونکہ ایک مسلم معاشرہ مادر پدر آزاد مغربی تہذیب کے لئے کسی طرح بھی موزوں نہیں تھا جس کے لئے نام نہاد ’ویمن پروٹیکشن ایکٹ‘کے ذریعے یہاں حکومتی سرپرستی میں فضا سازگار کی جاتی رہی۔ آج ملک بھر میں ٹی وی چینلوں، ویب سائٹس اور موبائل فونوں کے ذریعے فحاشی وعریانی کا جو سیلاب آیا ہواہے، اور نوجوان لڑکے لڑکیاں بے راہ روی کا کھلا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس پر کئی حساس اہل قلم بڑے دردِدل کے ساتھ لکھ رہے ہیں اور وہ ماں باپ تو آئے روز بے حیائی کے اس ناسور سے زندہ درگور ہو رہے ہیں جن کے بچے بچیاں کھلنڈرے پن اور جوانی کے نشے میں مدہوش ہیں۔ 1. ’ویمن پروٹیکشن ایکٹ‘کے ذریعے اسلامی حدود قوانین کے برعکس مبادیاتِ زنا مثلاً بوس وکنار اور مردو زن کے آزادانہ اختلاط کو ناقابل سزا قرار دیا گیا تھا۔ 2. مزید برآں 16 سال سے کم عمرلڑکی کی ہر طرح کی بے راہ روی کو (ازخود یہ تصور کرتے ہوئے کہ وہ لازماً جبری زنا کا ہی شکار ہوئی ہے) اُسے ہرقسم کی سزا سے مستثنیٰ کردیا گیا تھا۔ 3. اورشوہر کیلئے یہ قانون سازی کی گئی تھی کہ اگر وہ بیوی کی رضا مندی کے بغیر اس سے جماع کرتا ہے تو اسے زنا بالجبر سمجھا جائے گاجس کی سزا 25 سال قید یا سزائے موت ہوگی۔ 4. اس ایکٹ کے ذریعے حدود قوانین کے نام سے شرعی قوانین مثلاً زنا ، قذف اور لعان وغیرہ کی سزاؤں کی دیگر انگریزی قوانین پر برتری کو بھی ختم کیا گیا تھا۔ 5. نیز اس ایکٹ کے ذریعے صوبائی حکومت اور صدرِمملکت کو بلا قید تمام سزاؤں کو معاف کرنےکا بھی اختیار عطا کیا گیا تھا۔
x
صفحہعنوان
2’تحفظ ِحقوقِ نسواں ایکٹ2006ء‘ کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ اور نوٹس
13روایتِ شداد بن اَوس رضی اللہ عنہ اور شرک ِاکبر کا وجود
29پانچ نمازوں اور جمعہ میں فرض و نفل رکعات کی تعداد
40مجبوری کی حالت میں دی گئی طلاق کا حکم
51جنگی اخلاقیات ؛ احادیث ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آئینے میں <mfnote>
64ملت ِاسلامیہ ؛ امریکی استعمار کے نرغے میں!
Flag Counter