Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 334

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: 2010ء

ترکِ واجب پردم لازم نہیں کرتے بلکہ سائل کی مالی حالت کا بھی خیال رکھتے تھے اور اس کے غنی و فقر کے اعتبار سے فتویٰ صادر فرماتے تھے۔ شارع نے بعض واجبات کو حاجی سے سرے سے ساقط کردیاہے، جیسے حائضہ عورت سے طوافِ وداع اورچرواہوں وغیرہ سے مبیت ِ منیٰ، اور ان پر کوئی شے بھی لازم نہیں کی۔ ایسے ہی فعل حرام کے ارتکاب میں سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث گذر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو فدیہ کے ساتھ سر کے بال مونڈوانے کی اجازت دے دی تھی کہ تین دن کے روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ یاایک جانور ذبح کرو۔‘‘ [صحیح بخاری:۱۵۵۸، مسلم:۱۲۵۰] ہرترکِ واجب پردم واجب قراردینے کے سلسلے میں کوئی بھی مرفوع حدیث ثابت نہیں ہے لہٰذا فتویٰ دیتے وقت مناسب ہے کہ لوگوں کے احوال کی رعایت رکھی جائے۔ واللہ اعلم ……٭٭٭……
x
صفحہعنوان
2فکر ونظر قومی خود مختاری کے لئے عوامی تحریک!
7معیشت واقتصاد خرید وفروخت کے زرّیں اسلامی اُصول
21شرعی ضابطے اورمناسک ِحج کی رخصتیں
48کیا یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ فوجِ مغفور لہم کا سپہ سالار تھا؟
74’’مسئلہ تقدیر؛ کتاب و سنت کی روشنی میں ‘‘
Flag Counter