Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 301

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2006ء

کی وجہ سے پیدا کی گئی ہے ، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا ۔‘‘(تفہیم المسائل ۳/۶۳) احناف کے نزدیک ضعیف حدیث تودرکنار صحیح خبر بھی عقائد میں حجت نہیں حضرت آدم اور کائنات کی تخلیق کوتخلیق ِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مرہونِ منت قرار دینا خالصتاً عقائد کا مسئلہ ہے جس کے ثبوت کے لئے نص متواتر یا کم از کم سنت ِصحیحہ کا ہوناضروری ہے،بلکہ احناف اور معتزلہ وغیرہ کے نزدیک ضعیف حدیث تو درکنار صحیح خبر واحد بھی عقائد میں حجت نہیں ہے۔ لیکن افسوس کہ یہاں ضعیف کی شدید ترین قسم موضوع روایات سے استدلال کرتے ہوئے ان پر گمراہ کن نظریات کی بنیاد کھڑی کی جارہی ہے اور لفظ لولاک کو تحریر و تقریر میں برملا استعمال کیا جاتا ہے ۔اور حد یہ ہے کہ اسی نام سے ایک ماہانہ رسالہ ملتان سے شائع ہوتا ہے جو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ترجمان ہے۔اس رسالہ کے منتظمین سے گزارش ہے کہ وہ مذکورہ بحث کی روشنی میں اپنے رسالہ کے نام پر نظر ثانی فرمائیں کیونکہ جس طرح احادیث وضع کرنا حرام ہے ، اسی طرح موضوع احادیث کی اشاعت بھی حرام ہے ! عربی قواعد کی رو سے مذکورہ روایات کے من گھڑت ہونے کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ عربی لغت لولاک کی ترکیب قبول کرنے سے ابا کرتی ہے۔ اگر کسی صحیح نص سے اس ترکیب کا وجود ثابت ہو جاتا تواسے حدیث ِصحیح باور کر کے اس کی بنیاد پر ہم تمام لغات ِعرب کوبالائے طاق رکھ کر اس ترکیب کو تسلیم کر لیتے، لیکن یہاں قرآن اور صحیح حدیث تو درکنار لغت ِعرب کی معروف لغات: الصحاح ازجوہری، کتاب العین از فراہیدی، الخصائص از ابن جنی ، القاموس المحیط از علامہ مجدالدین فیروزآبادی، مجمل اللغۃ از احمد بن فارس، اساس البلاغۃ از زمخشری ، لسان العرب از ابن منظور ، المنجد ، المعجم الوسیط اور قدیم عربی لٹریچرمیں بھی اس ترکیب کا وجود نہیں ہے،ہاں البتہ عربی لغت میں لولا أخرتني،لولا فضل ﷲ،لولا أنت وغیرہ کی تراکیب استعمال ہوئی ہیں ، یعنی اسم ظاہر یا ضمیر مرفوع کے ساتھ، مثلاً قرآن میں ہے: ﴿لَوْلَا أخَّرْتَنِيْ إلیٰ أَجَلٍ مُّسَمًّی﴾ اسی طرح حدیث میں ہے:(( اللھم لولا اللّٰه ما اھتدیتنا)) (بخاری:۴۱۰۴) ایک دوسری روایت میں (( اللھم لولا أنت ما اھتدینا)) (بخاری:۴۱۰۶)
x
صفحہعنوان
60بچپن میں ’اسلامیات‘ کی تعلیم ؟
74احادیثِ لَولَاکَ کا تحقیقی جائزہ
88آسمان وزمین کی تخلیق کے دن ؟ معراج کی رات قلم کی آواز؟ دانتوں کی صفائی کے بارے میں چند سوالات
94’ غلام احمدپرویز؛ اپنے الفاظ کے آئینے میں ‘ اور طلوعِ اسلام
118’جامع ترمذی‘ ایک تعارف
129غزل
130جاوید احمد غامدی کے من پسند اُصولِ تفسیر کیا سورۃ النصر مکی ہے؟ …ایک جائزہ
136غامدی نامہ
Flag Counter