Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 301

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2006ء

111
ناخداترسی جن لوگوں کے طرزِ عمل میں صاف جھلک رہی ہو، ان کو اپنا مدمقابل بنانے کے لئے ہم کسی طرح تیار نہیں ہیں ۔ وہ اگر اپنی ساری عمر بھی ہم پر حملے کرنے میں کھپا دیں تو شوق سے کھپاتے رہیں ،ہم کبھی ان کا جواب نہ دیں گے۔ دوسری بات یہ ہے کہ قومی مسائل ہوں یا علمی مسائل؛ ان میں اگر آدمیت اور معقولیت کے ساتھ گفتگو کی جائے تو دلیل کا جواب دلیل سے دیا جاسکتا ہے۔اس طرح کے مباحثے مفید ونتیجہ خیز بھی ہوتے ہیں اور دلچسپ بھی۔ ان میں ہم احقاقِ حق اور افہام و تفہیم کے لئے بھی حصہ لینے کے لئے تیار ہیں او رطلب ِعلم اور طلب ِحق کے لئے بھی۔ ہمیں اپنی ہی بات منوانے پر اصرار نہیں ہے۔دوسرے کی بات معقول و مدلل ہو تو ہم کھلے دل سے اس کو مان لیں گے۔مگر جو لوگ دلیل سے کم اور گالی سے زیادہ کام لیں ،جو زبان کھولتے ہی پہلے آدمی کی عزت پر حملہ کریں ، جن کی تقریر کا اصل مدعا آدمی کو بدنیت او ربے ایمان ثابت کرنا ہو۔ اور جنہیں کوئی ذلیل سے ذلیل تہمت تراشنے میں تامل نہ ہو، ان کو کسی علمی یاقومی مسئلے میں بحث کا مخاطب بنانا کسی شریف اور معقول آدمی کے لئے تو ممکن نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کی باتوں کا جواب دینے کی فرمائش جو لوگ ہم سے کرتے ہیں ان کی اس فرمائش سے ہمیں شبہ ہوتا ہے کہ وہ یا تو ہمیں بھی اسی قماش کا آدمی سمجھتے ہیں اور یہ ہماری توہین ہے یا وہ خود شرافت اور رذالت کا فرق نہیں سمجھتے اور یہ ان کی توہین ہے۔‘‘[1] مقالہ نگار صاحب کو یہ اعتراض اور شکایت ہے کہ اس اقتباس میں جناب مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے پرویز صاحب اور طلوعِ اسلام کے لئے’نامرد ، بے حیا اور ناخدا ترس ‘ جیسے الفاظ استعمال کئے ہیں ۔ اکبر الٰہ آبادی کے الفاظ درج ذیل ہی میں اس اعتراض کا جواب دیا جاسکتا ہے : شیطان کو رجیم کہہ دیا تھا اک دن اِک شور اُٹھا خلافِ تہذیب ہے یہ یقینا طلوعِ اسلام اور پرویز صاحب کے طرزِ عمل میں نہ صرف یہی تینوں اوصاف بلکہ دیگر اوصاف بھی پائے جاتے ہیں ۔ اورمیری کتاب میں قدم قدم پر اس کے دلائل، براہین، شواہد اور ثبوت موجود ہیں ۔ اگر کوئی شتر مرغ کی طرح آندھی کے آثار دیکھ کر ریت میں سر چھپا لے یا اپنے قارئین کو یکطرفہ پراپیگنڈے کے خول میں بند کرکے، اُنہیں یہ جھوٹا اطمینان دلا دے
x
صفحہعنوان
60بچپن میں ’اسلامیات‘ کی تعلیم ؟
74احادیثِ لَولَاکَ کا تحقیقی جائزہ
88آسمان وزمین کی تخلیق کے دن ؟ معراج کی رات قلم کی آواز؟ دانتوں کی صفائی کے بارے میں چند سوالات
94’ غلام احمدپرویز؛ اپنے الفاظ کے آئینے میں ‘ اور طلوعِ اسلام
118’جامع ترمذی‘ ایک تعارف
129غزل
130جاوید احمد غامدی کے من پسند اُصولِ تفسیر کیا سورۃ النصر مکی ہے؟ …ایک جائزہ
136غامدی نامہ
Flag Counter