Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 299

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2006ء

کرتا ہے اور اس میں اداروں یا حکومتی نمائندگی کی بجائے افراد / شخصیات کو منتخب /مخاطب کیا جاتا ہے۔ پروگرام کا مرکزی خیال اور بنیادی پلان مشہور امریکی صنعت کار راک فیلرکاتجویز کردہ ہے۔ تعارفی مجلس میں اس پروگرام کی حکمت یہ بیان کی گئی کہ ہمیں معلوم ہے کہ دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے لیکن ہمیں آپس میں مفاہمت کو فروغ دینا چاہئے۔ پاکستان کے ایک اہم پالیسی ساز ادارے کے ڈائریکٹر کے بقول اس نوعیت کے پروگراموں کے مقاصد عموماً درج ذیل ہوتے ہیں : 1. امریکیوں کا اپنے ملک میں رویہ ان کے اُس عالمی کردار سے بالکل مختلف ہے جو عالمی سطح پر امریکہ کا ایک تعارف بن چکا ہے۔ اس لئے امریکہ کے اس عالمی کردار کی شدت کو اس کے داخلی کردار کے تعارف کے ذریعے کم کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں شرکت کرنے والوں کے امریکہ مخالف جذبات میں نمایاں کمی آجاتی ہے۔ 2. شرکا پر نفسیاتی انداز میں اس طرح اثر انداز ہوا جاتا ہے کہ وہ امریکہ کی قوت اور معاشرتی وسیاسی نظم واستقامت سے مرعوب ہوجائیں اور اس بنا پر امریکہ مخالف خیالات ذہن سے نکال دیں کہ وہ ایسی بلند چوٹی ہے جسے سر نہیں کیا جاسکتا۔ 3. اس مقصد کے لئے بالخصوص نوجوانوں کو منتخب کیا جاتا ہے کیونکہ اوّل تو اُنہیں متاثر کرنا، ان کی ذہنیت کو بدلنا پختہ عمر لوگوں کی بہ نسبت زیادہ آسان ہوتا ہے، نیز اگر ان کی ذہنیت تبدیلی کی طرف مائل ہوجائے تو وہ اپنی عمر کے باقی حصے میں اس تبدیل شدہ ذہنیت سے امریکہ کو زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ یادرہے کہ پروگرام میں شرکت کے لئے ۲۵ تا ۵۵ سال کی عمر کے افراد کا ہی انتخاب کیا جاتا ہے۔ 4. اس دورے کے دوران شرکا کی ذہنیت کے تجزیے سے امریکہ کو اپنی آئندہ عالمی سیاست کے مہرے تلاش کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے متعدد لوگ بعد میں امریکہ نوازی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہمارے پروگرام کے سات شرکاء تھے:بھارت سے ٹائمز آف انڈیا کے مذہبی تجزیہ نگار محمد وجیہ الدین، مغربی بنگال میں جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم، بردوان کے مہتمم قاضی محمد یاسین،
x
صفحہعنوان
61’امریکہ کی مذہبی صورتحال‘
78کیا روزِقیامت انسان کو ماں کے نام سے بلایا جائیگا؟
88مصنف عبدالرزاق کے الجزء المفقود کی ’دستیابی‘
114موسم کی خرابی کی بنا پر نمازوں کوجمع کرنا، بہشتی دروازہ کی حیثیت کیا قنوتِ نازلہ منسوخ ہوچکی؟شدید غصہ کی حالت میں طلاق
120’طلوعِ اسلام‘ کی خدمت ِعالیہ میں
127’سجدہ تعظیمی کی شرعی حیثیت ‘
130امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی الجامع
Flag Counter