Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 292

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: ستمبر 2005ء

تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی اور مسلم ممالک کے شہریوں کو یہ مشورہ دیا کہ وہ علم اور تحقیق کی روایت کو مستحکم کرتے ہوئے اس نوعیت کی منفی سرگرمیوں کا تدارک کریں۔ ٭ ادارۂ علوم اثریہ، فیصل آباد کے مدیر مولانا ارشاد الحق اثری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام انسان کی جان ومال کا سب سے بڑا محافظ اور دہشت گردی کا سرے سے مخالف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جو مذہب رحم مادر سے لے کر موت کے بعد تک بھی انسان کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہو اور ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہو، وہ یقینا دہشت گردی کی حمایت نہیں کرسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک مسلمانوں نے دین کے غلبہ اور ظلم کے خاتمہ کو اپنا مقصد بنایا اور ایک مظلوم عورت کی پکار پر اسلامی حکومت حرکت میں آتی رہی، اس وقت تک مسلمان سپر طاقت رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک مسلم حکمران اپنے ذاتی اقتدار کا تحفظ چھوڑ کر مسلم اُمہ پر ظلم و ستم کے خلاف کچھ نہیں کریں گے، اس وقت تک ان سے دہشت گردی کا الزام نہیں دُھلے گا۔ بقول علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات ٭ تنظیم المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم مولانا ڈاکٹرسرفراز نعیمی نے اپنے خطاب میں تاریخ کے تناظر میں امریکہ اور یواین او کے گھناوٴنے اور دوہرے کردار کو واضح کرتے ہوئے دہشت گردی کے اسباب اور وجوہات کو تلاش کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے حکومت ِپاکستان کو افغانستان کے خلاف امریکہ کو لاجسٹک سپورٹ دے کر مسلمان بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو قتل کروانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے طالبان کو ملت ِاسلامیہ کے قابل قدر سپوت قرار دیا۔اُنہوں نے 11ستمبر اور 7 جولائی کے واقعات کو مسلمانوں کے خلاف یہود ونصاریٰ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج خود مسلمان ہر جگہ ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں جس کی واضح مثال کشمیر اور فلسطین ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امن کے حصول کے لئے مسلمانوں کو اپنی قوت مجتمع کرنا ہوگی کیونکہ امن بھیک مانگنے سے کبھی نہیں ملا کرتا۔ اُنہوں نے پرویز مشرف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے قوم کے خلاف طاقت استعمال
x
صفحہعنوان
2دینی مدارس کا ماحول !
4’ دہشت گردی اور اسلام ‘
12تعلیم و تحقیق اور اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ
19جامعۃ لاہور ال إ سلامیۃ میں ورکشاپ میں مبلغین کیلئے تربیتی ورکشاپ
54أدب الحوار
71دینی مدارس:شخصی و ادارہ جاتی نشوو نما لاہور کے ممتاز دینی مدارس کے اساتذہ اور منتظمین کی تربیتی ورکشاپ
Flag Counter