Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 286

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2005ء

154
وہ ملک عرب کی آبادی کے لئے ہے۔ جبکہ گنان کو سات سو سال ہوئے ہیں اور تم لوگوں کے لئے گنان ہے اور اسی پر عمل کرنا۔“[1] قرآن کو چھوڑنے اور گنان کو اپنانے کی و جہ بھی خوب بتلائی ہے۔ آنجہانی سرآغا خان سوم سلطان محمد شاہ اپنے فرامین کی قرآن پر بالادستی کا اظہار یوں فرما رہے ہیں : (5) ”دین کی ہدایت کے لئے صرف کتابیں اور تحریری الفاظ ہی کافی نہیں ۔“ (لندن جماعت خانہ :11/ جون 1951ء) [2] (6)”اسماعیلیوں کے پاس ہدایت کے لئے کوئی تحریری کتاب نہیں بلکہ حیاتِ امام ہے۔“ (بمبئی، 28 دسمبر 1945ء) [3] غور فرمائیے کہ جب فرامین مبارک بلکہ گنان شریف کے مقابلہ میں قرآن شریف کی بھی کچھ حیثیت نہ ہو تو حدیث شریف کس کھیت کی مولی ہوئی۔ اب اس کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ اسماعیلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے امام حاضر کا درجہ بلند تر سمجھتے ہیں ۔ درج ذیل سوال جواب ملاحظہ ہو: سوال: ’ پیغمبر ‘ یعنی ناطق اور ’اساس‘ یعنی امام… ان دونوں میں کس کا درجہ بڑا ہے؟ جواب: اساس کا درجہ بڑا ہے، کیونکہ جو کام پیغمبر وں سے نہیں ہوسکتا تھا وہ ’اساس‘ امام کرتے تھے اور پیغمبر وں میں سے اماموں کو بنانے کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔ جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے ہوا تھا۔ اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ اساس کا درجہ بڑا ہوتا ہے۔ پیغمبر اللہ کا پیغام پہنچاتے ہیں اور ا س کے ذریعہ اللہ کی پہچان کراتے ہیں جبکہ ’اساس‘ یعنی امام اپنی ذاتی طاقت سے بذاتِ خود ہدایت کرتے ہیں ۔ اپنی پہچان آپ کرواتے ہیں اور ان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہوتی ۔[4]
x
صفحہعنوان
86دینی مدارس کا امتیازی کردار اور امریکی مہم
112قرآن فہمی اورحدیث ِنبوی
116بدعت کی اقسام اور احکام
137نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد، بہو کو بوسہ دینا، دم کے بعد تھتکارنا
145’آغا خانی‘… ایک اسماعیلی فرقہ
151کیا آغا خانی مسلمان ہیں ؟
170أہل السنۃ کے نزدیک اہل بیت ِکرام رضی اللہ عنہم کا مرتبہ و مقام
183آتش جہنم ذلت و رسوائی کاگھر ہے!
200روپرٹ مردوخ ’شہنشاہ عالم!‘
205شیخ علامہ عبدالعزیز پرہاروی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter