Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 286

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2005ء

147
جولائی 1996ء کے ماہنامہ ’محدث‘ میں آغا خانیوں کے عقائد کے تجزیے پر مبنی ایک مضمون شائع ہوا تھا، موجودہ حالات میں اس امر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ ا س فرقہ کے عقائد سے پاکستانی عوام کو تفصیلاً متعارف کرایا جائے، چنانچہ وہ مضمون قند مکرر کے طور پر دوبارہ شائع کیا جارہاہے تاکہ عوام کو یہ اندازہ ہوسکے کہ اس ملک کی تعلیمی قسمت کے فیصلہ کن لوگوں کے ہاتھ میں دیا گیا ہے۔ علم وتعلّم سے وابستہ حضرات جانتے ہیں کہ امتحانی بورڈ صرف امتحانی بورڈ ہی نہیں ہوتا بلکہ جس نصاب کی بنا پر وہ اُمیدوار کا امتحان لیتا ہے، اس کو متعین کرنے کے اختیار بھی اس کے پاس ہی ہوتے ہیں ۔ زیر نظر مضمون ’اسماعیلیہ‘ کے تناظر میں لکھا گیا ہے جسے معروف اہل علم، کثیر کتب کے مصنف اور مقبول تفسیر تيسير القرآن کے مصنف مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر کیا ہے۔ آئندہ صفحات میں آپ یہ مضمون ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ البتہ اس مضمون میں اس امر کی وضاحت موجود نہیں ہے کہ آغا خانی اوراسماعیلیوں کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ یوں تو زیر نظر مضمون میں درج تمام عقائد کے حوالے آغا خانیوں کے زیر اہتمام شائع ہونے والی مستند کتب سے دیے گئے ہیں ، جن سے ان کا باہمی تعلق از خود نکھر جاتاہے ، اس کے باوجود ذیل میں اس تعلق پر مختصر تفصیل پیش خدمت ہے: ’اسماعیلی‘ ایک باطنی فرقہ ہے جو امام اسمٰعیل بن جعفر الصادق کے نام سے منسوب ہے۔جو حیثیت اہل السنہ والجماعہ کے ہاں قادیانیوں کی ہے کہ وہ اُنہیں غیر مسلم قرار دیتے ہیں ، ایسے ہی شیعہ کے ہاں یہی حیثیت اسماعیلیوں کو حاصل ہے حتیٰ کہ اثنا عشری شیعہ بھی ان کے کافر ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں ۔ بظاہریہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کی محبت کا دم بھرتے ہیں لیکن درحقیقت اسلام کے مسلمہ عقائد کو منہدم کرنا ان کا وطیرہ ہے۔ عراق میں اس فرقہ کی نشو ونما ہوئی جس کے بعد یہ خراسان ، ایران، ہندوستان اور ترکستان کی طرف پھیل گئے۔ ان کے عقائد میں مجوسی افکار کے علاوہ ہندو نظریات، خصوصاً برہمنوں کے اعتقادات بکثرت پائے جاتے ہیں ۔حتیٰ کہ انہی کے گروہ قرامطہ کے ہاں مزدک اور زرتشت مذہب کے عقائد بھی موجود ہیں ۔ اسماعیلیوں کے 7 بڑے گروہ ہیں : (1) اسماعيلى قرامطه:اہواز کے باشندے حمدان بن اشعث کی طرف یہ گروہ منسوب ہے جو بعدازاں کوفہ میں رہائش پذیر ہوا۔ مجوسی افکار کو اس نے اسلام میں داخل کیا، خفیہ فوج قائم کی اور بزورِ بازو اسلامی حکومت پر قبضہ کے لئے سرگرم رہا۔ یہ گروہ یوں تو اسماعیل بن جعفر
x
صفحہعنوان
86دینی مدارس کا امتیازی کردار اور امریکی مہم
112قرآن فہمی اورحدیث ِنبوی
116بدعت کی اقسام اور احکام
137نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد، بہو کو بوسہ دینا، دم کے بعد تھتکارنا
145’آغا خانی‘… ایک اسماعیلی فرقہ
151کیا آغا خانی مسلمان ہیں ؟
170أہل السنۃ کے نزدیک اہل بیت ِکرام رضی اللہ عنہم کا مرتبہ و مقام
183آتش جہنم ذلت و رسوائی کاگھر ہے!
200روپرٹ مردوخ ’شہنشاہ عالم!‘
205شیخ علامہ عبدالعزیز پرہاروی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter