Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 286

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2005ء

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکرونظر دینی مدارس کا امتیازی کردار اور امریکی مہم ذرائع ابلاغ اور عالمی حالات پر نظر رکھنے والا ہر آدمی جانتا ہے کہ اس دور کی سپر طاقت مسلمانوں کے تعلیمی نظام کے درپے ہے، خصوصاً وہ نظامِ تعلیم جس کے ذریعے مسلمان اپنے دینی عقائد کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اسلامی تصورات و نظریات کو پختہ کرتے ہیں ۔ اخبارات میں آئے روز ایسی خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں جن میں ایک طرف سرکاری نظامِ تعلیم کا قبلہ درست کرنے کے اقدامات کا تذکرہ ہوتا ہے تو دوسری طرف دینی مدارس کو بھی اصلاح اور توازن واعتدال کا درس دیا جاتا ہے۔ تواتر سے شائع ہونے والی ان خبروں کے بعد ہر آدمی یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ امریکہ کوہمارے نظامِ تعلیم سے آخر ایسے کونسے خطرات لاحق ہیں جن کی وجہ سے وہ ہماری حکومت کے ذریعے ان میں ہر قیمت پر اصلاح وترمیم کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ فرد کی ذ ہنی وفکری تعمیر میں والدین، ماحول اور معاشرہ سب ہی اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں لیکن جدید دور کے مخصوص حالات میں نمایاں ترین کردار اس درسگاہ کا ہوتا ہے جہاں ایک بچہ روزانہ اپنے دن کا اہم ترین حصہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے گزارتا ہے۔ ان اساتذہ کی طرف سے یا نصاب ونظامِ تعلیم کے ذریعے جو نظریات اسے سکھائے جائیں ، وہ اس کے ذہن پر مرتسم ہوجاتے ہیں اور اس کی آئندہ زندگی کے رویوں کا بہت سا انحصار اس امر پر ہوتا ہے کہ اس نے کس نصابِ تعلیم یا کن اساتذہ سے تحصیل علم کیا ہے۔ اسلامی معاشرہ کو خالص اس کی اپنی راہ سے دو رکرنے اور مغربی سوچ کا خوگر بنانے کے لئے اس وقت دو قسم کے طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں ۔ جدید استعماری اصطلاح میں یہ دونوں طریقے ’ہارڈ اور سافٹ پاور‘ کھلاتے ہیں ۔ امریکی جریدہ ’فارن پالیسی ‘کے مدیر جوزف نائی کی پیش کردہ اس اصطلاح کا مطلب یہ ہے کہ مدمقابل کو سختی کے ساتھ کسی نقطہ نظرکو اپنانے پر
x
صفحہعنوان
86دینی مدارس کا امتیازی کردار اور امریکی مہم
112قرآن فہمی اورحدیث ِنبوی
116بدعت کی اقسام اور احکام
137نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد، بہو کو بوسہ دینا، دم کے بعد تھتکارنا
145’آغا خانی‘… ایک اسماعیلی فرقہ
151کیا آغا خانی مسلمان ہیں ؟
170أہل السنۃ کے نزدیک اہل بیت ِکرام رضی اللہ عنہم کا مرتبہ و مقام
183آتش جہنم ذلت و رسوائی کاگھر ہے!
200روپرٹ مردوخ ’شہنشاہ عالم!‘
205شیخ علامہ عبدالعزیز پرہاروی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter