Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 277

مؤلف: حافظ عبدالرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری 2004ء

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکرو نظر بسنت اور ثقافتی لبرل ازم ثقافت اور کلچر کی تعریف میں کہا گیا ہے کہ وہ زندگی کی روحانی، فکری، مذہبی اور اخلاقی قدروں کی مجسم تصویر کا نام ہے۔ سچائی، حسن، خیرمحض، انصاف اور محبت اِسی کلچر کی کرنیں ہیں ۔ ثقافت نام ہے ایک طرزِفکر، تخلیقی روایت اور طرزِ معاشرت کا ، جس میں زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ راست بازی، نگاہ کی بلندی اورکردار کی پاکیزگی قرار پاتی ہے۔[1] دنیا کے بڑے بڑے فلسفیوں ، پیغمبروں اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ بلند قدروں کا بنیادی سر چشمہ خدا کی ذات ہے جو تمام چیزوں کاپیمانہ ہے:God is the measure of all things اس کی وجہ یہ ہے اگر آدمی کا رشتہ خدا سے ٹوٹ جائے تو پھر وہ تخیل کی دنیا میں پرواز کرتا ہوا حقائق اور انسانیت سے تغافل بھی برت سکتا ہے۔[2] انیسویں صدی کے معروف انگریز شاعر اور فلسفی میتھوآرنلڈ نے ثقافت کے فکری پہلو کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا تھا : "Culture is the creation of the best minds" یعنی ”ثقافت بہترین اذہان کی تخلیق کا نام ہے۔“[3] پروفیسر کرار حسین لکھتے ہیں : ”کلچر ایک ملغوبہ ہے، مذہب +ہسٹری + جغرافیہ کا۔ ہندووٴں کے کلچر اور ہمارے کلچر میں صرف جغرافیہ دونوں طرف ہے۔ ہسٹری اور مذہب ہمیں جدا کرتے ہیں ۔“ معروف جرمن موٴرخ و فلسفی اسوالڈ سپنگلرکا کہنا ہے کہ ”ثقافت (کلچر) مافوق الطبیعات اَفکار پر یقین رکھنے کا نام ہے جن کے لئے انسان اپنی جان بھی دے سکتا ہے۔ “ نامور مصری ادیب ڈاکٹر طہٰ حسین کے بقول :
x
صفحہعنوان
34بسنت اور ثقافتی لبرل ازم
60غیرتِ قومی اور امریکہ!
63عیدالاضحی کا پیغام؛مسلمانانِ عالم کے نام!
66مقاصد ِحج اور اُمت ِمسلمہ کا قیام
74قربانی کے بعض اہم مسائل
94حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ؛ خواتین کیلئے اُسوہٴ
101صلیبی افواج کے زیر تسلط عراق میں مشنری سرگرمیاں
Flag Counter