Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 273

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اکتوبر 2003ء

کسی قوم کے افراد کا جب تک ضمیر مردہ نہ ہو جائے، ان کی زبانوں سے ایسے کلمات نہیں نکل سکتے۔ پوری انسانیت اور اُمت ِمسلمہ سے محض اس بنا پر غداری کی جائے کہ اسرائیل سے کچھ مالی مفادات مل سکیں گے، یہ سوچ اتنی گھناؤنی، مکروہ اور گھٹیا ہے کہ ایک باضمیر انسان اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔اگر پاکستانی قوم کا اجتماعی ضمیر پستی کی اس انتہا کو پہنچ چکا ہے، جہاں مالی مفادات سے مزید محرومی کا متحمل ہونا اس کے بس کی بات نہیں رہی، تو اسرائیل کے ہاتھوں اپنے ضمیر کو فروخت کرنے کے علاوہ بھی کئی ’آبرومندانہ‘ صورتیں ہوسکتی ہیں ۔اگر پاکستان اس قدر مالی اضطراری کی کیفیت کے تابع ہے، تو شاید ہیروئن بیچ کر پیسے کمانا اسرائیل کو تسلیم کرکے رقم حاصل کرنے سے کہیں بہتر ہوگا۔ یہ مشورہ دینے والے نادانوں کو علم نہیں ہے کہ پاکستان عالم اسلام کے موقف کا ساتھ دے کر اخلاقی فوائد کے ساتھ ساتھ کس قدر مالی فوائد پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔ سعودی عرب، ایران، کویت اور دیگر عرب ممالک سے پاکستان کو گذشتہ ۵۰ سالوں میں جو مالی امداد ملی ہے، اس کا تخمینہ کھربوں روپے میں ہے۔ خلیج کی پہلی جنگ کے بعد سعودی عرب پاکستان کو تیل جس طرح رعایتی نرخوں پردے رہا ہے، اس کا سالانہ مالی فائدہ اَربوں روپے میں ہے۔ پاکستان مسلمان ممالک سے اس وقت جو مالی فوائد حاصل کررہا ہے، اسرائیل کوتسلیم کرنے کی صورت میں ملنے والے مالی فوائد اس کا عشرعشیر بھی نہیں ہوسکتے۔ مادّہ پرستوں میں اسلامی حمیت تو نہیں ہے، مگر معلوم ہوتا ہے عقل بھی زیادہ نہیں ہے۔ وہ اس قابل بھی نہیں ہیں کہ پاکستان کو ملنے والے مالی فائدہ کا صحیح شمار کرسکیں …!! 7. روزنامہ ’جنگ‘ نے اس موضوع پر ایک فورم منعقد کیا جس کی روداد اس کی ۲۲/جولائی ۲۰۰۳ء کی اشاعت میں چھپی۔ شرکا کی اکثریت نے رائے دی کہ پاکستان کو اسرائیلی پالیسی پر نظر ثانی نہیں کرنی چاہئے۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستار شاید واحد مقرر تھے جنہوں نے کہا کہ اسرائیلی پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔ فورم میں شریک ایک صاحب جو سابق سفیر تھے، نے اگرچہ کھل کر تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حمایت نہ کی لیکن بین السطور موجودہ پالیسی پر عدمِ اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے نہایت جذباتی انداز میں یہ کہا: ’’ہم نے ہمیشہ
x
صفحہعنوان
2اسرائیل کو تسلیم کرانے کی دل آزار مہم
11مولانا اعظم طارق کا قتل … فرقہ وارانہ انتقام یا عالمی سازش!
17مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے مسائل
40تاریخ کے آئینے میں پاکستان کی ضرورت مغربی جمہوریت یــا اسلامی شورائیت
51اسلام آباد میں علماءِ اہلحدیث کاکنونشن
61جامعــۃ لاہــور الاسلامیـۃ میں مقابلہ کا امتحان
62عالم اسلام میں اسالیب ِقرا ء ت ِقرآن کا فروغ و ابلاغ
Flag Counter