استمداد نہیں کیا گیا اور احتیاط کا دامن تھامے رکھا ہے۔ مگر شیخ کے بعد کے ادوار میں بعض شعراے عجم کے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تخاطب اور ان سے امداد طلب کرنے کی روایت عام ہوگئی۔ مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ (م۸۹۸ھ) کی نعتوں میں اس قسم کی چیزیں اکثر ملتی ہیں جو قرآن وحدیث کی بنیادی تعلیم سے ہٹی ہوئی ہیں ۔ یہاں عام نعت پر بحث نہیں بلکہ محض شہر آشوب کی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا نقطہ نگاہ پیش کرنا مقصود ہے۔ اس لئے ان کے ایک شہر آشوب کے چند اشعار پیش کئے جاتے ہیں جن میں وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ابتلا و مصائب کے پیش نظر استمداد کرتے ہیں ، یہ شہر آشوب دراصل آشوبِ ملت ِاسلامیہ ہے۔ علماء و صو فیا کی بدعملی اور بدعت طرازی پرمولانا دل گرفتہ ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اس طرح فریاد کرتے ہیں ؎اے بہ سرا پردہ یثرب بہ خواب خیز کہ شد مشرق و مغرب خرابرفتہ ز دستیم برون کن زبرد دستی و بنمائے یکے دستبردتوبہ دہ از سرکشی ایام را باز خراز ناخوشی اسلام راافسر ملک از سردوناں بکش دامن دولت ز زبوناں بکشخامۂ مفتی کہ چو انگشت آز شدزپے لقمہ ربائی درازواعظ پر گو کہ بہ پستیست بند پایہ خود کردہ زمنبر بلندصومعہ را قاعدہ تازہ کن رخت خرابات بہ دروازہ کنبدعتیاں را رہ سنت نمائے عزلتیاں را رہ عزلت نمائےخرقہ تزویر بصد پارہ کن جان مزور زتن آوارہ کنشعلہ فگن خرمن ابلیس را مہرہ شکن سبحہ تلبیس راظلمت بدعت ہمہ عالم گرفت بلکہ جہاں جامہ ماتم گرفتکاش فتد ز اوج عروجت رجوع باز کند نور جمالت طلوعدیدہ عالم بہ تو روشن شود گل خن ہستی بتو گلشن شود(مثنوی تحفۃ الاحرار: ص۳۴، ۳۵،مطبوعہ۱۳۲۶ھ)