Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 270

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جون 2003ء

خاص شعار پر مبنی کسی چیز میں نقالی کرنا کبیرہ گناہ ہے۔ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’من تشبّہ بقوم فھو منھم…‘‘ (ابوداؤد:۴۰۳۱) ’’جس نے کسی (غیر مسلم) قوم کی نقالی کی وہ انہی میں شمار ہوگا۔‘‘ بدعت ِعیدمیلاد ؛ علماے کرام کی نظر میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ’’لم یفعلہ السلف الصالح مع قیام المقتضی لہ وعدم المانع منہ ولو کان ھذا خیرا محضا أو راجحا لکان السلف أحق بہ منا فانھم کانوا أشد محبۃ لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتعظیما لہ منا وھم علی الخیر أحرص وإنما کمال محبتہ وتعظیمہ فی متابعتہ وطاعتہ واتباع امرہ وإحیاء سنتہ باطنا وظاھرا ونشرما بعث بہ والجھاد علی ذلک بالقلب والید واللسان فإن ھذہ طریقۃ السابقین الأولین المھاجرین والأنصار والذین اتبعوھم بإحسان‘‘ (اقتضاء الصراط المستقیم: ص۲۹۵) ’’ سلف صالحین نے محفل میلا دکا انعقاد نہیں کیاحالانکہ اس وقت اس کا تقاضا تھا اور اس کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں تھی ۔ اگر یہ محض خیر و بھلائی ہی کا کام ہوتا یا اس میں خیر کا پہلو راجح ہوتا تو سلف صالحین اسے حاصل کرنے کے لئے ہم سے زیادہ حقدار تھے۔ وہ ہماری نسبت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت زیادہ محبت اور تعظیم و تکریم کرنے والے اور نیکی کے کاموں میں ہم سے زیادہ رغبت کرنے والے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت وتکریم کا معیار یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری کی جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو ظاہری اور باطنی طور پر زندہ کیا جائے اور آپ کے لائے ہوئے دین کو آگے پھیلایا جائے اور اس مقصد کے لئے دل، ہاتھ اور زبان سے جہاد کیا جائے۔ مہاجرین و انصار جیسے ایمان میں سبقت کرنے والوں اور ان کی اچھے طریقے کے ساتھ پیروی کرنے والوں کا یہی طریقہ تھا۔‘‘
x
صفحہعنوان
2مسلمانوں پرآزمائشیں کیا صرف ’دعا‘سے ٹل سکتی ہیں ؟
24اسلام اور عیسائیت کی تعلیم اورنتائج نبوت ؛ ایک تقابل
40عید میلاد کی تاریخ و ارتقا اور مجوزین کے دلائل
65نعتیہ شہر آشوب٭
79’محدث‘ کے بارے میں قارئین اور معاصر جرائد کی آراء
Flag Counter