٭ سعودی عرب کے سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر محمد بن عبدہ یمانی٭ جامعہ ازہر کے چانسلر ڈاکٹر احمد عمر ہاشمقراردادیں اور یادداشتیں موٴتمر کے اختتام پر ۳۲ صفحات پر مشتمل قراردادوں اور سفارشات کا مجموعہ سامنے آیا۔آخری اجلاس اس’کمیونیکے‘ کی ریڈنگ اور بحث ومباحثہ پر ختم ہوا۔اس مجموعہ سفارشات وقرارداد میں مندرجہ ذیل تین مرکزی موضوع سرفہرست رہے :۱) اُمت ِمسلمہ اور فریضہ دعوت الی اللہ۲) اُمت مسلمہ اور نیا عالمی نظام(گلوبلائیزیشن)۳) مسلمان اقوام اور اقلیات کے مسائلپہلے موضوع کے ضمن میں ذیلی عنوانات یہ تھے :۱) شریعت ِاسلامیہ کا نفاذ۲) فریضہ دعوت الی اللہ۳) قرآن کریم کی اشاعت، اس ضمن میں اسرائیل کے طبع کردہ ناقص عبرانی ترجمے کی نشاندہی اور ایک صحیح عبرانی ترجمے کی تیاری پر زور دیا گیا تھا۔۴) مسجد ایک مشن اور پیغام کی حیثیت سے۵) اسلامی تعلیم کا فروغدوسرے موضوع کے ذیلی عنوانات :۱) اتحاد اسلامی کی ضرورت۲) امت ِمسلمہ کے شاہراہِ وسط اور عدل پر ہونے کی اہمیت۳) اسلام کا دفاع اور اسلام کی صحیح تصویر اجاگر کرنے کی ضرورت۴) اسلامی رفاہی اداروں کی پشت پناہی اور ان کا دفاع۵) اسلام میں تجدید دین اور اجتہاد کا مقام۶) امت ِمسلمہ کے لیے پائیدار امن کی ضرورت۷) اسلامی جدوجہد میں تعاون اور مشارکت۸) اسلامی محکمہ عدل کے قیام کی ضرورت۹) مسلم معاشروں کی ترقی کے لیے اقدا مات کی ضرورت۱۰) انسانی حقوق