Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 260

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2002ء

مسلم اقلیات دعوتِ اسلام کی آفاقیت دہشت گردی اور اسلام کے خلاف حملوں کی نوعیت نامور شرکا مقالات پیش کرنے والے حضرات میں سے اکثر عالم اسلام کے جانے پہچانے علماء ومفکرین تھے ، قابل ذکر یہ ہیں : ٭ متعدد فقہی وعلمی کتب کے مصنف ڈاکٹر وہبہ مصطفی زحیلی ٭ ندوة العلما کے موجودہ روح رواں شیخ محمد رابع ندوی ٭ مصر کے معروف محقق ڈاکٹر عبد ا لصبور مررزق ٭ اٹلی کے نومسلم سفیر ماریو شالویا ٭ موریطانیہ کے فقیہ ڈاکٹر عبد اللہ بن بَیَّہ ٭ مفتی فلسطین شیخ عکرمہ صبری ٭ سوڈان کی وزارتِ مذہبی اُمورکے وزیر ڈاکٹر عاصم البشیر، جنہوں نے اپنے خوبصورت عربی خطاب ادب وبلاغت کی رنگینیوں او رحسن ادا کی لطافت سے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔ ٭ ندوۂ شباب اسلامی عالمی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مانع بن حماد جہنی ٭ بوسنیا کے رئیس العلما ڈاکٹر مصطفی سیرچ ٭ کویت کے ڈاکٹر عبد الرحمن السمیط جوعرصہٴ دارز سے افریقہ میں سرگرمِ عمل ہیں ۔ ٭ ڈاکٹر علی قرہ داغی جنہوں نے قطبین اور انتہائی شمالی ممالک کے ان مسائل کا تذکرہ اور حل پیش کیا جو موسم گرما میں دن کی غیر معمولی طوالت کے باعث پیش آتے ہیں ۔ ٭ نائیجریا میں اُردن کے سابق سفیر ڈاکٹر کامل شریف جو اپنی کبرسنی کے باوجود ہر مسلم بین الاقوامی کانفرنس میں سرفہرست رہتے ہیں ۔ ٭ شیخ عبد الرحمن الحبنکّة میدانی جو ا پنی دعوتی اور فقہی تحقیقات کی بنا پر علما میں امتیازی مقام رکھتے ہیں ٭ ڈاکٹر محمد بن سعد الشویعر جو سابق مفتی اعظم عبد العزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ کے سالہا سال پرسنل سیکرٹری رہے اور مجلة البحوث الاسلامیة کے مدیر کے طور پرسعودی عرب کی مقتدر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں ٭ نائیجریا کے شیخ احمد لیمو جو بلادِ افریقہ میں دعوتی وعلمی کام کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں ۔
x
صفحہعنوان
2ریفرنڈم قومی اور دینی حلقوں کی نظر میں !
13نبوتِ محمدیہ کے دلائل و براہین
19ولی اللّٰہی سلسلہ کے مدارس و جامعات
44آئین پاکستان اور ریفرنڈم
53”اُمت ِمسلمہ اورگلوبلائزیشن“ کے موضوع پر رابطہ عالم اسلامی کی چوتھی عالمی کانفرنس٭
62پروفیسر عطاء الرحمن ثاقب کی المناک شہادت
Flag Counter