Maktaba Wahhabi

37 - 71
لیب) قائم ہو نی چاہیے ، سمعی وبصری آلات اورکمپیوٹر کو استعمال کرنا چاہئے۔ تینوں زبانوں کی الگ الگ بزمِ ادب ہواورتحریری و تقریری مقابلے، مباحثے ومذاکرے اورہونہار طلبہ کے لیے انعامات ان کے مستقل پروگراموں کا حصہ ہوں تا کہ اِن مہارتوں کی تکمیل ہو سکے ۔ رابعاً… نصابی وحدت جدید وقدیم کی یکجائی کا مطلب بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صبح کے اوقات میں درسِ نظامی پڑھا دیا جائے اورشام میں کسی ریٹائرڈ یا پارٹ ٹائم لیکچرر سے ایک دو جدید مضامین میں لیکچر دِلوا دئیے جائیں ۔ یہ محض اَشک شوئی (ہے کیونکہ اس کا طالب علم کی شخصیت ،اس کے فکری ڈھانچے اوراس کے طرزِ زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ ہی وہ سنجیدگی سے جدیدعلوم سے استفادہ کرپاتا ہے ۔ اس مسئلے کا صحیح حل یہ ہے کہ نصابی وحدت کو پیش نظر رکھا جائے یعنی نصاب ایک ہی ہو اوراس نصاب کے اندر موزوں مرحلے پر موزوں کیفیت اور کمیت کے حامل جدید مضامین بھی اسلا می تناظر میں شامل کئے جائیں ۔ نصابی وحدت کے موٴثر اور خوشگوار اثرات ان شاء اللہ طالب علم کی شخصیت پر پڑیں گے۔ خامساً…مراحل مدت ِتعلیم یہ ایک دقیق مسئلہ ہے ۔ امریکہ ،یورپ اورعرب ممالک میں ثانوی تعلیم ۱۲ سال کی ہوتی ہے۔ خود ہمارے ہاں بھی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ،اسلام آباد میں داخلے کا معیا را یف اے ہے اور پروفیشنل کالجز اور یونیورسٹیاں بھی (مثلاً میڈیکل اور انجینئرنگ وغیرہ) ایف ایس سی پاس طلبہ کو داخلہ دیتی ہیں اور پھر کم سے کم چار سال میں گریجویشن کرواتی ہیں اور مزید دو سال میں ایم اے یعنی کل ۱۸ سال میں ایم اے
Flag Counter