Maktaba Wahhabi

38 - 70
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکرونظر مترجم :محمد اسلم صدیق (رکن مجلس التحقیق الاسلامی) انسانی حقوق، اسلام اور مغرب مسجد ِحرام میں امامِ کعبہ کا خطابِ جمعہ خانہٴ کعبہ کے اِمام اور خطیب[1] شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے ۱۶/ محرم ۱۴۳۱ھ بمطابق ۲۱/اپریل ۲۰۰۰ء کو بیت اللہ میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس کا موضوع تھا … حقوق الانسان ! سب تعریفیں اس اللہ کو سزاوار ہیں جس نے انسان کوپیدا فرمایا۔ اسے نک سک سے درست کیا پھر اس کے باطنی وظاہری قویٰ میں اِعتدال و تناسب ملحوظ رکھا۔ پھر جس صورت میں چاہا، اسے جوڑ کر تیار کیا۔ پھر محض پیدا کرکے اُسے چھوڑ نہیں دیا بلکہ عقل و فکر کی طاقتیں عطا فرما کر اس کے سامنے بھلائی اور برائی، نیکی اور بدی کے دونوں رستے نمایاں کرکے رکھ دیئے۔ ان میں سے بعض نے نیکی اور تقویٰ کی راہ اختیار کی اور نیکیوں کی جستجو کو اپنا عزم ٹھہرایا اور قربت الہی اور جنت کے حصول کو اپنا مطلوب بنایا اور بعض نے بدی اوربدبختی کی راہ اپنائی اور خواہشاتِ نفس کی پیروی کرتے ہوئے دنیا کی لذتوں اور سامانِ عیش و طرب میں منہمک ہوگئے جس کے نتیجے میں خیر کے تمام دروازے ان کے لئے بند کردیئے گئے۔ میں اپنے ربّ کا شکر گزار ہوں جو دانشمندی اور حکمت ِبالغہ کی حامل ذات ہے۔ سارے کام اسی کے آگے پیش ہوتے ہیں اور وہی فیاضِ حقیقی اور شفیق ذات ہے۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ ایک اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ وحدہ لاشریک ہے، ایسا اقرارجو قائل کو روزِقیامت حساب سے چھٹکارا دلا دے اور میں شہادت دیتا ہوں کہ ہمارے آقا اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔ ان پر نبوت کا سلسلہ تمام ہوا اور ایک نہایت باعزت کتاب ان پرنازل کی گئی۔ اللہ ان پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔ اس طرح ان کی آل اور صحابہ وتابعین پر اور ان ہستیوں پر جنہوں نے قیامت تک کے لئے آپ اور صحابہ و تابعین کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھا۔ درود وسلام کے بعد! اے لوگو، میں تمہیں اور خود اپنے آپ کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں ۔ چنانچہ اللہ سے ڈرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔ اپنی دنیا کی زندگی کے لئے اس طرح محنت کرو گویا تم نے یہاں
Flag Counter