اس پر عیسائی مشنریوں نے اپنی تکنیک بدلی، طریقہ تبلیغ تبدیل کیا، رویہ بدلا، سفید فام اَقوام کی ایجنٹی ترک کی بلکہ ان کی مخالفت پر کمر باندھی۔ سو اب یہ لوگ اِمدادی سرگرمیوں ، ویڈیو فلموں اور رفاہی اداروں کے قیام کی طرف متوجہ ہیں ۔ متاثرین کے دلوں میں ان کے لئے خواہ مخواہ ہی نیک خیالات ، احترام، نرمی و ملائمت اور خیرسگالی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔ پھر تعلیمی اداروں اور تعلیم بالغاں پروگراموں کی وساطت سے آہستہ آہستہ غیر محسوس طریقوں سے ان کی برین واشنگ کرکے ان تک عیسائیت پہنچائی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں برطانیہ کی ممتاز ترین رفاہی تنظیم کی ۲۵ سالہ کارگزاریوں کا مختصر جائزہ زیر نظر سطور میں ملاحظہ فرمائیے: مصیبت زدگان کے لئے امدادی فنڈ Tear Fund کا تعارف ’ٹیئر فنڈ‘ برطانیہ کی سب سے بڑی امدادی اور ترقیاتی ایجنسی ہے۔ اس پروگرام کے تحت دنیا بھر میں امدادی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں اورمسیح کی خوشخبری پہنچائی جاتی ہے۔ ۶۰۰ مبشرین افریقہ، یورپ ، مشرقِ وسطیٰ، ایشیا او رجنوبی امریکہ کے ۱۰۰ ممالک میں مصروفِ کار ہیں ۔ اس تنظیم نے ۲۵ برسوں کے دوران غربت اور تکالیف کے خلاف لڑنے پر 12,38,92,126 کروڑ پونڈ خرچ کئے۔ پہلے سال ۳۴ ہزار پونڈ جبکہ ۹۳/۱۹۹۲ء میں 2,16,05,000 کروڑ پونڈ کے عطیات موصول ہوئے۔[1] اس امدادی ایجنسی کی رپورٹ ۹۳/۱۹۹۲ء کا عنوان ہے : |