Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 244

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2000ء و جنوری 2001ء

کے خوف سے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا ایک لفظ بھی اپنی زبان سے نہیں نکالتے۔ وہ اپنی آنکھوں سے رمضانُ المبارک کی توہین کا تماشہ دیکھتے ہیں اور چپ رہتے ہیں ۔ ان سامنے ماہِ مقدس کے اندر حکم الٰہی کو ٹھکرایا جاتا ہے اور وہ خوش ہوتے ہیں ، نہ تو کسی شیطانِ اَخرس (گونگے)کی زبان معروف کے لئے کھلتی ہے، نہ کسی خلیفہ ابلیس کو شریعت کی علانیہ توہین پر غیرت آتی ہے۔ امر بالمعروف کو انہوں نے یکسر بھلا دیا ہے اور نہی عن المنکر کو اپنے مقاصد ِنفسانیہ کے خلاف دیکھ کر نسیا ً منسیاً کردیا ہے۔ اگر وجودِ مقدس حضرت صادق مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم باطل نہیں تو میں کہتا ہوں کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب ایسے ہی علماءِ سوء کو ہوگا۔ ”وقال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : إن أشد الناس عذابا يوم القيامة، عالم لم ينفعه اللّٰه بعلمه“ (رواہ ابن عساکر عن ابي هريره والبيهقي في شعب الايمان و الطبراني في الصغير والحاکم فی المستدرک) فتنہٴ اِلحاد و مُتفرنجین (انگریزسے متاثر) پھر تارکین صیام کے گروہ میں اس سے بھی بڑھ کر ایک فتنے نے سراٹھایا ہے، جس کا اثر بہت شدید اور جس کی آفات سخت متعدی ہیں اور جس کے اندر شریعت کا استخفاف و استہزا پہلے سے کہیں زیادہ اور حدود اللہ کے خلاف نفسانی جسارت پہلوں سے کہیں بڑھ کر ہے۔ نہایت درد اور رنج کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ ان لو گوں کا فتنہٴ اِلحاد و اِباحہ ہے جنہیں افسوس کہ الحاد سے بھی جہل کے سوا اورکچھ نہیں ملا۔ حالانکہ اِلحاد نے اکثر غرورِ علم کے ساتھ ظہور کیا ہے۔ یہ لوگ نشا ٴة مدنیہ حدیثہ (جدیدتہذیبی ارتقا)کی مہذب ومتمدن مخلوق ہیں جو نئی درسگاہوں کی کائناتِ جہل و غرور میں پیدا ہوئی ہیں ، اور جو فی الحقیقت غرورِ ادّعا اور جہل افساد کے سوا اور کچھ نہیں ہیں ۔ پہلی جماعت کی اگر غفلت شدید تھی اور معصیت جرأت و جسارت تک پہنچ گئی تھی، تو افسوس کہ اس گروہ کے اندر غفلت کی جگہ جسارت اور اعتراف کی جگہ انکار و سرکشی اور کھلم کھلا استخفافِ شریعت واستہزاءِ حدود اللہ پایا جاتا ہے۔ ان میں سے اکثروں کے نزدیک روزہ عرب جاہلیت کے فقر و فاقہ کی ایک وحشیانہ یادگار ہے جو یا تو اس لئے قائم کی گئی تھی کہ غذا میسر نہیں آتی تھی، یا من جملہ ان عالمگیر غلط فہمیوں کے ایک توہم پرستی تھی جو اہل مذاہب میں ابتدا سے پھیلی ہوئی ہیں اور انہوں نے ترکِ لذائد اور تعذیب ِجسم کو وسیلہ ٴنجات سمجھ لیا ہے، فأعاذنا اللّٰه سبحانه مما يعتقد الزنادقة اِن میں بہت سے لوگ اپنے اِلحاد کو شریعت کی نسبت سے انجام دینے کے شائق ہیں ۔ وہ تطبیق بین العقل والنقل العلوم الجديدة والاسلام اورالاسلام هو الفطرة والفطرة هي الاسلام کا راستہ اختیار کرتے ہیں ، اورکہتے ہیں کہ اگر فرض ہوا بھی تھا تو ﴿وَالَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ﴾نے
x
صفحہعنوان
2رمضان المبارک اور تین قسم کے لوگ
14رمضانُ المبارک کے اَحکام ومسائل
35عید الفطر فلسفہ اور اَحکام
41٭ کیا میت کے لئے نمازِ جنازہ سے فراغت کے فوراً بعد دعا کرنا جائز ہے؟
46عدل وانصاف کے پیکر …حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
56اُمت ِمسلمہ کے مسائل او ر لائحہ عمل
64بین الاقوامی اِسلامی کانفرنس … مختصر روداد
85پاکستان میں اَقلیتیں … ایک نظر میں !
101جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تقریب ِختم بخاری … محفل تجوید و قرآء ات‎
109’اِسلامک انسٹیٹیوٹ ‘ کی سرگرمیاں
116اِشاریہ ماہنامہ مُحدّث لاہور جنوری ۲۰۰۰ء تا دسمبر ۲۰۰۰ء… جلد ۳۲ ، عدد ا تا ۱۲
Flag Counter