Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 244

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2000ء و جنوری 2001ء

لیکن ان کی حالت اس کے بالکل برعکس ہے، ان کے لئے جہنمی دروازے اور زیادہ وسعت کے ساتھ کھل جاتے ہیں ، اور ارواحِ شریرہ کا تسلط ان پر اور زیادہ سخت ہوجاتا ہے ﴿وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِکْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَيِضْ لَه شَيطَانًا فَهُوَ لَه قَرِينٌ﴾ (۳۶:۴۳) ”اور جواللہ کی یاد سے غافل ہوتا ہے ، ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں پھر وہی اس کا ساتھی ہوتا ہے“ حلقہ شیاطین و مجمع ’اَبالسہ‘ (جمع ابلیس) ان کے وہ مصاحب اور ندیم جو ہر وقت ذرّیت ِشیطانی کی طرح ان کے ارد گرد رہتے ہیں ، اور ان کے وہ اَعمال و حکام جو اللہ کی طرح انہیں پوجتے اور مشرکوں کی طرح ان کے آگے زمین بوس ہوتے ہیں ، یہ سب کچھ دیکھتے ہیں ، مگر شیطان نے ان کی زبانوں پر مہرلگا دی ہے اور انسان کی بندگی کی خباثت نے اللہ کا خوف ان کے دلوں سے محو کردیا ہے ۔ پس ان میں سے کسی کی بھی زبان نہیں کھلتی کہ حق و معروف کی صدا بلند کرے، اور گونگا شیطان نہ بنے جو ایمان کی موت اور اللہ پرستی کا خاتمہ ہے۔ فتنہٴ علماءِ سوء پھر اس سے بھی بڑھ کر ماتم انگیز منظر یہ ہے کہ ان امراء فاسقین و روساء فاجرین کے حاشیہ نشینوں اور وابستگانِ دولت کی فہرست میں بہت سے علماء و صو فیا کے نام بھی نظر آتے ہیں ، جو اپنے تئیں مسند ِنبوت کا جانشین اور فضائل رسالت کا وارث حقیقی سمجھتے ہیں ، اور اپنے ا تقا و تقدس کے دامنوں کو ہزاروں انسانوں سے سنگ ِاسود کی طرح بوسہ دلاتے، او راپنے بڑے بڑے دامنوں کی عباؤں کو عہد ِمسیح کے فریسیوں اور صدوقیوں کی طرح غرورِ فضیلت و کبر تقدس سے حرکت دیتے ہیں ۔ ان کو اپنی فضیلت و پیشوائی کا بڑا ہی گھمنڈ ہے۔ وہ جب اپنے مریدوں اور معتقدوں کے جمگھٹے میں تسبیح مکر و سجادہٴ زُو ر کے سازوسامانِ فریب کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو کسی طرح اللہ کی الوہیت اور رسولوں کی قدوسیت سے اپنے تقدس و کبریائی کو کمتر نہیں سمجھتے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کا وجود شریعت کی توہین اور دین الٰہی کی سب سے بڑی تذلیل ہے۔ قوم کا بدتر سے بدتر اور جاہل سے جاہل گروہ بھی ان خلفاءِ شیاطین و نائبین ابلیس لعین سے زیادہ نیک اور زیادہ راست باز ہے۔ کیونکہ یہ علماءِ سوء ہیں اور ان کے فتنہ سے بڑھ کر قوم کے لئے کوئی فتنہ نہیں ۔ ہواءِ نفس ان کی شریعت ہے، درہم و دنانیر ان کا قبلہ ہے، نفس وشیطان ان کا معبود ہے، اور طلب ِ جاہ و مال ان کا ذکر و فکر ہے۔ چونکہ ان کو امراء فساق اور روساء فجار کے دربار سے بڑے بڑے وظائف و مناصب ملتے ہیں اور نذر و نیاز کی فتوحات کا پیہم سلسلہ جاری رہتا ہے، اس لئے ان کی زبانیں گونگی ہوگئی ہیں اور اپنے منصوبوں ،تنخواہوں اور نذرونیاز کی لعنت کے بند ہوجانے
x
صفحہعنوان
2رمضان المبارک اور تین قسم کے لوگ
14رمضانُ المبارک کے اَحکام ومسائل
35عید الفطر فلسفہ اور اَحکام
41٭ کیا میت کے لئے نمازِ جنازہ سے فراغت کے فوراً بعد دعا کرنا جائز ہے؟
46عدل وانصاف کے پیکر …حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
56اُمت ِمسلمہ کے مسائل او ر لائحہ عمل
64بین الاقوامی اِسلامی کانفرنس … مختصر روداد
85پاکستان میں اَقلیتیں … ایک نظر میں !
101جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تقریب ِختم بخاری … محفل تجوید و قرآء ات‎
109’اِسلامک انسٹیٹیوٹ ‘ کی سرگرمیاں
116اِشاریہ ماہنامہ مُحدّث لاہور جنوری ۲۰۰۰ء تا دسمبر ۲۰۰۰ء… جلد ۳۲ ، عدد ا تا ۱۲
Flag Counter