Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 244

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2000ء و جنوری 2001ء

ہوا اور عقب خانہ سے نکل گیا اور اونٹوں کو بیچ کر اپنی حاجت پوری کی۔ میں نے خیال کیا کہ بدوی چلا گیا ہو گا۔ میں واپس آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ کھڑا ہے۔ وہ مجھے پکڑ کر رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں لے گیا اور واقعہ عرض کیا ۔ آپ نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟ میں نے عرض کیا : یا رسول الله! میں نے اونٹوں کو بیچ کر اپنی حاجت روائی کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ بدوی کو قیمت ادا کردو۔ میں نے عرض کیا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ تو سرق ہے۔ پھر بدوی سے فرمایا کہ تم اس کو بیچ کر اپنی قیمت وصول کر لو۔ چنانچہ لوگ اس سے میری قیمت پوچھنے لگے۔ وہ ان سے کہتا تھا کہ تم کیا چاہتے ہو؟ وہ کہتے تھے کہ ہم خرید کر اسے آزاد کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ سن کر بدوی نے کہا کہ میں تمہاری نسبت ثواب کا زیادہ مستحق و خواہاں ہوں ۔ اور مجھ سے کہا کہ جاؤ، میں نے تم کو آزاد کر دیا۔ (صحیح بخاری) اسید بن حضیر کا واقعہ:ایک انصاری صحابی اُسید بن حضیررضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک روز وہ لوگوں سے باتیں کر رہے تھے۔ ان کا آپس میں مزاح تھا۔ وہ اس وقت انہیں ہنسا رہے تھے کہ نبی کریم نے انہیں ایک چھڑی سے پیچھے ہٹایا۔ انہوں نے کہا: مجھے بدلہ دیجئے۔ آپ نے فرمایا: مجھ سے بدلہ لو۔ انہوں نے کہا: آپ کے (بدن) پر قمیص ہے اور مجھ پر قمیص نہ تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص کچھ اٹھائی۔ انہوں نے حضور کو سینے سے لگا لیا اور آپ کا پہلو چومنے لگا۔ انہوں نے کہا یا رسول الله میں تو یہی چاہتا تھا۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ اور ملاحظہ ہو۔ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم جنگ ِبدر کے لئے صف آرائی کر رہے تھے۔ حضرت سواد بن غزیہ انصاری صف سے آگے نکلے ہوئے تھے۔ آپ نے ایک تیرکی لکڑی سے ان کے پیٹ کو ٹھوکا دیا اور فرمایا۔ اِستوِ یا سواد ”اے سواد! برابر ہو جاؤ“ اس پر سواد نے حضور سے قصاص طلب کیا۔ آپ نے فوراً اپنا شکم مبارک ننگا کر دیا اور فرمایا ”قصاص لے لو“ (سیرت ابن ہشام) سبحان الله! انصاف پسند ہو تو ایسا جو نہ صرف دوسروں کے بارے میں عدل کرے بلکہ خود بھی اس کے لئے ہر وقت تیار رہے۔ کھجوریں اُدھار لینا:ایک دفعہ آنحضرت نے ایک شخص سے کھجوریں اُدھار لیں ۔ کچھ مدت کے بعد اس نے تقاضاکیا۔ حضور نے ایک انصاری صحابی سے اس شخص کو کھجوریں دینے کے لئے فرمایا۔کھجوریں دی گئیں تو اس نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا کہ میری کھجوریں بہتر تھیں ۔ انصاری صحابی نے کہا کہ تم حضور کی کھجوریں لینے سے انکار کرتے ہو۔ وہ بولا: اگر رسول الله عدل نہ کریں گے تو اور کون عدل کرے گا؟
x
صفحہعنوان
2رمضان المبارک اور تین قسم کے لوگ
14رمضانُ المبارک کے اَحکام ومسائل
35عید الفطر فلسفہ اور اَحکام
41٭ کیا میت کے لئے نمازِ جنازہ سے فراغت کے فوراً بعد دعا کرنا جائز ہے؟
46عدل وانصاف کے پیکر …حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
56اُمت ِمسلمہ کے مسائل او ر لائحہ عمل
64بین الاقوامی اِسلامی کانفرنس … مختصر روداد
85پاکستان میں اَقلیتیں … ایک نظر میں !
101جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تقریب ِختم بخاری … محفل تجوید و قرآء ات‎
109’اِسلامک انسٹیٹیوٹ ‘ کی سرگرمیاں
116اِشاریہ ماہنامہ مُحدّث لاہور جنوری ۲۰۰۰ء تا دسمبر ۲۰۰۰ء… جلد ۳۲ ، عدد ا تا ۱۲
Flag Counter