مغرب سے زیادہ ہوتا ہے۔ (طبرانی بسند حسن) [1] اعتکاف کی شرائط و اَحکام ۱۔ اعتکاف کے لئے مسجد[2]شرط ہے، بعض علماء نے جامع مسجد کی شرط لگائی ہے۔ ۲۔ اعتکاف یا روزہ مشروع ہے[3]شرط نہیں ۔ ۳۔ اعتکاف ایک دن یا رات بھی ہوسکتا ہے بلکہ اس سے کم بھی (بخاری ا زعمر رضی اللہ عنہ … عبدالرزاق از یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ ) (فتح الباری) محرماتِ اعتکاف ۱۔ جماع… حسن بصری اور زہری نے اس پر کفارہ [4]بھی مقرر کیا ہے۔ ۲۔ عیادت نہ کرے۔ ۳۔ عورت سے بوس و کنار اور معانقہ وغیرہ سے پرہیز [5]کرے کیونکہ آنحضرت سے اعتکاف کے دوران یہ ثابت نہیں ۔ (زاد المعاد) ۴۔ سوائے ضرورتِ[6] انسانی کے مسجد سے باہر نہ نکلے۔ ۵۔ جنازہ میں شرکت نہ کرے۔ [7] (ابوداود از عائشہ موقوفاً) ۶۔ عورت خاوند کی اجازت کے بغیر اعتکاف نہ بیٹھے۔ (ابوداود از عائشہ) مباحاتِ اعتکاف ۱۔ نہانا، خوشبو یا تیل وغیرہ لگانا (بخاری از عائشہ رضی اللہ عنہا ) |