Maktaba Wahhabi

51 - 79
("یہ نظریہ کہ اخلاقیات کی بنیاد صرف اس مادی دنیا میں انسانیت کی فلاح کے تصور پر قائم ہونی چاہیے،خداپرایمان یااخروی زندگی کے متعلق تمامتر تصورات کو اس میں سرے سے کوئی عمل دخل نہ ہو"مندرجہ بالا تعریف کومزید یوں واضح کیا گیاہے: سیکولرازم ایسے قطعی طور پر واضح نظام عقائد(سسٹم آف میتھ) کا نام ہے۔جسے معروف دانشور جی بے ہولی اوک(G.J.Holyoake)(1817ءتا 1906ء) نے بھر پور طریقے سے متعارف کروایا۔ ب۔1854ءمیں ہولی اوک نے اپنی ایک تحریر می سیکولر ازم کو عوام کا عملی فلسفہ قرار دیا۔اس نے اپنی بات کوواضح کرتے ہوئے کہا: “The term secularism has been chosen ad expressing a certain positive and ethical element which the terms “infidel” sceptic’ Atheist’ do not express,” یعنی" سیکولر ازم کی اصطلاح کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ایک خاص مثبت اور اخلاقی عنصر کو واضح طور پر بیان کیاجاسکے جو کافر شکی ،مزاج،اور ملحد،جیسی اصطلاحات کے استعمال سے واضح نہیں ہوتا" 2۔آکسفورڈ لغت میں سیکولرازم کی دوسری تعریف یوں کی گئی ہے: “The view that education or the education provided at the public cost ,should be purely secular.” "یہ نقطہ نظر کہ تعلیم ،یا وہ تعلیم جو عوام کے خرچ پر دی جائے،اسے خالصتاً سیکولر ہونا چاہیے" سیکولر ازم کے قریب قریب انگریزی زبان میں ایک اورلفظSeularity بھی ہے۔آکسفورڈ ڈکشنری میں اس کا ایک مطلب یہ بیان کیا گیا ہے: “Worldliness, absence of religions principle or feeling.” یعنی" دنیاداری ،مذہبی اُصولوں یا جذبات کامعدوم ہونا" ٭ اس طرح ایک اوراصطلاح"Secularization" بھی ہے۔ اس کےتین مختلف معانی
Flag Counter