بیان کئے گئے ہیں ۔راقم الحروف کے خیال میں ،سیکولر،سیکولرازم،اور سیکولرائزیشن جیسے الفاظ کے متعلق جس قدر مبسوط تشریح آکسفورڈ ڈکشنری میں ملتی ہے۔کسی اور لغت میں نہیں ملتی ،صرف سیکولر ک لفظ کو دو صفحات پر بیان کیا گیا ہے۔اسکے مطالب کی اسم صفت(Adjective) اوراسم فاعل(Subject) کے دو واضح عنوانات کے تحت وضاحت کی گئی ہے۔اور پھر ان عنوانات کے مزید ذیلی عنوانات قائم کئے گئے ہیں ،ان ذیلی عنوانات کو مختلف مصنفین کی طرف سے تحریر کردہ فقروں کی مثالوں سے بیان کیا گیا ہے۔آکسفورڈ ڈکشنری کی تمام وضاحتوں کو لفظ بہ لفظ پیش کرنا توشاید غیر ضروری ہے۔البتہ اس کے اہم ترین حصوں کے ترجمے سے اس اہم لفظ کے اصل مفہوم تک پہنچا جاسکتاہے۔(جوقارئین سیکولرازم کے بنیادی لفظ سیکولر کامطلب ومراد ملاحظہ کرنا چاہیں وہ حاشیہ میں دی گئی عبارت ملاحظہ کریں( جہاں ’سیکولر‘کے لفظ کاانمول اور اصطلاحی مطلب آکسفورڈ ڈکشنری کی روشنی میں تفصیل سے درج کردیاگیاہے۔۔۔] |