بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکر و نظر سود کی عدالتی ممانعت کے بعد.....! "محدث"کی ہمیشہ یہ کو شش رہی ہے کہ عصری مسائل پر دینی نقطہ نگاہ کو اجاگر کیا جائے اور اس سلسلے میں اٹھنے والے مختلف النوع سوالات کا شافی جواب دنیا کے سامنے پیش کیا جا ئے ۔یہی وہ بنیادی محرک ہے جس کے تحت عصر حاضر پیچیدہ مسائل کا خالص علمی اور فکری سطح پر تجزیہ اور اس مسائل پر مختلف نقطہ ہائے نظر کا تقابلی جائزہ پیش کرنا محدث نے اپنے علمی اور صحافتی فرائض میں شامل کر رکھا ہے ہم اللہ بزرگ و برتر کےتہ دل سے شکرگزار ہیں کہ اہل علم و دانش کے ساتھ ساتھ دنیا کے گوشے گوشے میں پھیلے ہوئے محدث کے قارئین ہماری کا رکردگی کو پسند کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان میں گذشتہ چند برسوں سے سود کے خلاف اعلیٰ عدالتی سطح پر دینی حلقوں کی جانب سے قانونی جہاد جاری تھا اس سلسلے کی آخری قانونی جنگ سپریم کورٹ آپ پاکستان کے شریعت اپلیٹ بنچ کے سامنے در پیش تھی۔ اس اعلیٰ ترین عدالت کے سامنے سود کے حق میں دائرکردہ اپیلوں میں جدید معاشیات کی روشنی میں نہایت اہم سوالات اٹھائے گئے۔ محدث کے مدیر اعلیٰ نے معزز عدالت میں بہ نفس نفیس پیش ہو کر نہ صرف یہ کہ حرمت سود پر اپنے دلائل دیے ۔بلکہ محدث کا ایک مبسوط سودنمبر بھی تر تیب دیا گیا ۔اس خصوصی اشاعت میں سود اور سودی معیشت سے متعلق سوالات کا علمی فکری اور دینی سطح پر جائزہ لیا گیا اور جدیدترین عصری تقاضوں کے روشنی میں مسائل کے حل کی نشان دہی کی گئی۔ یہ امر باعث صد اطمینان ہے کہ قانونی دینی اور علمی حلقوں نے محدث کے سود نمبر کو گرم جوش پذیرائی سے نوازا اور بیرون ملک و اندرون ملک ہر جگہ سے بے شمار خطوط کے ذریعے ہماری حوصلہ افزائی کی گئی۔ عدلیہ کی تاریخ میں کچھ فیصلے ایسے ہوتے ہیں جنہیں دنیائے قانون میں ایک سنگ میل قراردیا جاسکتا ہے۔۔۔کچھ فیصلے ایسے بھی ہوتے ہیں جو قوموں کی زندگی کو انقلاب آشنا کر دیتے ہیں جبکہ شاذ شاذ کوئی ایسا منفرد فیصلہ بھی سامنے آتا ہے جو عدلیہ اور قوم کے لیے باعث افتخار ہونے کے ساتھ ساتھ |