لسانیات: ۲۰۔ النعم السوابیخ فی شرح الکلام النوابیخ: زمخشری (م ۵۲۸ھ)کی کتاب نوابیخ کی شرح ہے۔ ۲۱۔ ترجمہ بوستانِ سعدی: شرف الدین سعدی شیرازی (م ۶۹۱ھ)کی بوستان کا ترکی زبان میں ترجمہ ہے۔ مآخذ: (۱)انسائیکلو پیڈیا آف اسلام (۲)حکمائے اسلام حصہ دوم (عبد السلام ندوی)(۳)الفوائد البہیہ (عبد الحی لکھنوی) (۴)تاریخ بخارا (اردو ترجمہ)ارمینیس دیمبرے (۵)مقدمہ ابن خلدون (ابن خلدون)اس قوم کی پھر عزت و عظمت نہیں رہتیعبد الرّحمٰن عاجزؔ (مالیر کوٹلوی)جس قوم میں اللہ کی طاعت نہیں رہتی اللہ کو اس قوم کی چاہت نہیں رہتیجس قوم میں تنظیمِ جماعت نہیں رہتی اس قوم کو پھر ہیبت و دہشت نہیں رہتیجس قوم کے افکار میں وحدت نہیں رہتی اس قوم کی پھر عزت و عظمت نہیں رہتیجو قوم مے و نغمہ سے ہو جاتی ہے مانوس اس قوم میں پھر روحِ شجاعت نہیں رہتیاربابِ حکومت کہیں ہو جائیں جو عیاش پھر ملک نہیں رہتا حکومت نہیں رہتیبے پردگی و پردۂ نسواں ہے برابر نظروں میں انہیں کے جنہیں غیرت نہیں رہتیآتے ہیں کبھی سامنے اعمال جو اپنے اس وقت پھر اپنی کوئی وقعت نہیں رہتیاحساسِ گنہ تک سے بھی ہو جائے جو محروم اس دل کی پھر اصلاح کی صورت نہیں رہتیپھنس جاتا ہے دل حلقۂ افکارِ جہاں میں جب فکرِ اجل، فکرِ قیامت نہیں رہتیاس دورِ جوانی کو نہ غفلت میں گزارو پیری میں عبادت کی بھی قوت نہیں رہتیبے سود ہے اس دم کسی نیکی کی تمنا جب نطق و اشارہ کی بھی قوت نہیں رہتیعاجزؔ کہیں آجائے نہ وہ وقت اچانک!جس وقت کہ توبہ کی بھی مہلت نہیں رہتی!