Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 21

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: نومبر 1972

صلیبی شکستوں اور محکومیوں کا بھرپور انتقام لیا اور سادہ لوح مسلمان اس کے دامِ فریب میں کچھ اس طرح سے الجھ گیا کہ اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں بھی مفلوج ہو گئیں اور وہ اس سے آزادی پانے کے لئے بھی اسی فریب کا سہارا لینے لیا جس کا وہ شکار ہوا تھا لیکن آزادی پانے کی بجائے اس جال میں اور ہی الجھتا گیا۔ ہمارا مقصد تعلیم کو سبّ و شتم کرنا نہیں لیکن اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کسی قوم کا نظامِ تعلیم ہی اس کی تہذیب و تمدن کا صحیح آئینہ دار ہوتا ہے اور چونکہ ہماری موجودہ تعلیم کا ڈھانچہ بے خدا تہذیب کے پجاریوں کے ہاتھوں وضع ہوا تھا اس لئے اس کا یہاں اپنے تمام برگ و بار کے ساتھ آنا ضروری تھا جس کا نتیجہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہماری درسگاہوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں رائج شدہ نظامِ علیم ہمارے لئے زہرِ ہلاہل ثابت ہو رہا ہے جو طلبہ کو نہ صرف دین سے برگشتہ کرتا رہتا ہے بلکہ انجام کار طلباء کو ملحد بنا کر چھوڑتا ہے کیونکہ اکثر و بیشتر نصابی اور امدادی کتب غیر مسلم مصنفین اور ان کے مولدین[1] کی مرتبہ ہوتی ہیں جنہیں دین سے کوئی مس نہیں ہوتا۔ اور اسلامی افکار و خلاق سے بھی وہ بالکل کورے ہوتے ہیں ۔ اندریں حالات جدید تعلیم یافتہ طبقے کے بیشتر افراد اگر اکھڑ مزاج، بے ادب، من چلے ترش رُو، آزاد رَو اور اساتذہ اور والدین سے گستاخی سے پیش آنے والے نیز تکلّف اور تصنّع پر مر مٹنے والے، فیشن کے پجاری، اقربا اور اعزہ کو ٹھکرانے والے اور اپنے دوستوں میں اپنی ناک رکھنے کی خاطر اپنے غریب رشتہ داروں بلکہ غریب والدین تک کو نظر انداز کرنے والے ہیں تو کچھ تعجب کی بات نہیں ۔ مزید برآن اگر انسان کے سامنے کوئی واضح نصب العین موجود ہو تو وہ اپنے مقصد کو پا لینے کے لئے تن دہی سے کام کرتا ہے اور ثمرِ کامیابی چکھنے کے لئے اسی قسم کے اطوار و عادات کی نعمت سے بھی مال مال ہو جاتا ہے۔ جو کسی معاشرہ کی خوشحالی کی ضامن ہوتے ہیں لیکن ہماری تعلیم مقصدیت سے عاری ہے اور جب منزل ہی متعین نہ ہو گی تو اس کو پانے یا نہ پانے کا سوال کیسے پیدا ہو سکتا ہے اور اس سلسلہ میں محنت و کوشش چہ معنی وارد؟ افسوس ہے کہ ہم نے صحیح مقصد اور منزل سے صرفِ نظر کر کے صرف ایک سفلی مقصد ہی سامنے رکھا اور وہ ہے حصولِ معاش۔ لیکن موجودہ تعلیم معاشی تحفظ دینے میں بھی تو ناکام ہو چکی ہے۔ چنانچہ فی الوقت
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر عورتوں کے لئے سیاسی مناصب اور ملازمتیں
11روضۂ اقدس کی زیارت کی نیت سے حرمین کاسفر کیسا ہے؟
22بڑھے چلو
23موجودہ نظامِ تعلیم اور دینی تعلیم کی بڑھتی ہوئی اہمیت
32فیشن پرستی
35اسلام کا آئین ہے تسخیر دو (۲) عالم
36تجزیۂ افکار کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منصب تشریع بھی ہے؟
41تعارف و تبصرہ کتب
Flag Counter