Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

139
نوجوانوں کو پرفتن دور میں اس سے دور رہناچاہیے کیونکہ ایسے بہت سے لوگ یاجماعتیں موجودہیں جو دین کا نام لے کر اس کی آڑ میں ان کے جذبات کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کےلیے استعمال کرتےہیں،اور پھر بالآخر معاملہ گمراہی وبربادی پر جاکر ختم ہوتاہے۔ حزبیت سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ اب ان اسباب کوبیان کیاجاتاہے کہ جن کو اختیار کرنےسے ہم اپنے آپ کو اس لعنت سے محفوظ رکھ سکتےہیں: (1) حزبیت سے بچنے کےلیے ہر صاحب ایمان شخص پر لازم ہے کہ وہ کتاب وسنت سے اپناتعلق پختہ اور مضبوط کرےکیونکہ یہ وہ اصل اصیل ہے جس کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتوانسان ہر قسم کےفتنوں سے محفوط ہوجاتاہے،اللہ پاک کا فرمان ہے: [ وَمَنْ يَّعْتَصِمْ بِاللّٰہِ فَقَدْ ھُدِيَ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَـقِيْمٍ ١٠١؁ۧ ] [سورہ آل عمران:101] اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے: ’’ ترکت فیکم أمرین لن تضلوا ماتمسکتم بہما کتاب اللہ وسنۃ رسولہ‘‘[1] ’’ میں تم میں دوچیزیںچھوڑے جارہاہوں جب تک مضبوطی سے تھامے رکھوگے توگمراہ نہیں ہوگے ،ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری سنت‘‘۔ (2) صحابہ کرام رضوان علیھم اجمعین اور تابعین کرام و سلف صالحین کے منہج کواختیار کرنا اور اس پر تادم حیات قائم رہنا،یہ بھی انسان کو فتنوں سے دور رکھتاہے،اور اللہ تعالی نے اسے’’ سبیل المؤمنین‘‘ سے تعبیر کیاہے،اس سے بھٹک جانے والے کو گمراہ قراردیاہے۔[سورہ نساء:115] (3) دینی علوم کے حصول کےلیےصحیح منہج کےحامل مربی علماکے سامنے زانوئے تلمذ بچھانا:منہج سلف کے حامل علما کی صحبت اور ان کی مجالس علمیہ سے استفادہ انسان کو فتنوں سے محفوظ رکھتا ہے،لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو علما سے متعلق نصیحت کرتےہوئے کہا
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter