Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

134
روایات سے یہ بھی پتا چلتاہے کہ وہ بکریوں کے ریوڑ کےساتھ کسی پہاڑ کے دامن میں منتقل ہوجائے تاکہ فتنوں سے محفوظ رہ سکے۔[1] ایک حدیث میں ہے کہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم جناب عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتنوں کے دورمیں ایک مسلمان کاکیاکردارہوناچاہیے کے متعلق سوال کیاتو آپ نے جواب میں فرمایا: ’’أمسک علیک لسانک ولیسعک بیتک وابک علی خطیئتک[2] ’’اپنی زبان کو قابو میں رکھو،تمہارا گھر تمہیں کافی ہو،اور اپنے گناہوں پر رویا کرو‘‘۔ الغرض ہر اس امر سے اجتناب کرے جوانسان کو حزبیت کی طرف دھکیلتا ہو۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیاکہ اگر مسلمانوں کی جماعت نہ ہو (جس کے ساتھ انضمام نہایت ضروری ہے)تومیں کیاکروں ؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فاعتزل تلک الفرق کلہا‘[3] یعنی تمام فرقوں سے اپنے آپ کو محفوظ کرلو۔ تنبیہ: اس حدیث میں لفظ ’’الجماعۃ‘‘ آیاہے اس سے کیامرادہے؟آیا مروجہ جماعتیں مرادہیں یاکوئی خاص جماعت مرادہے؟کیونکہ کچھ لوگوں نے اس حدیث کے ظاہری معنی کو لیتے ہوئے اپنی الگ جماعت بنالی کہ اس حدیث کا مصداق ہماری جماعت ہے اس طرح کا مغالطہ دے کر بھولےبھالے عوام کوگمراہ کررہے ہیں،اگر نصوص اور آثار سلف کامطالعہ کریں تو یہ واضح ہوجائےگا کہ اس سے مراد امت کے سلف صالحین کامنہج ہے جوکہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہے۔ عظیم صحابی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ’’جماعت‘‘ کی تعریف میں فرماتے ہیں:’’الجماعۃ
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter