نے ’’ھدیۃ المہدی‘‘ لکھی ہے تو اہل حدیثکا ایک بڑا گروہ جیسے مولوی شمس الحق مرحوم عظیم آبادی ، مولوی محمد حسین لاہوری ، مولوی عبد اللہ غازی پوری ، مولوی فقیر اللہ پنجابی اور مولوی ثناء اللہ امرتسری وغیرہم تم سے بد دل ہوگئے ہیںاور عامہ اہل حدیث کا اعتقاد تم سے جاتارہا ‘‘۔ أھ [1]مولانا وحید الزمان نے اپنے دوست کو اپنے انداز میںجواب تحریر کردیا۔ البتہ اس سے یہ واضحہوگیاہے کہ مولانا کے زمانہ میں ہی ان کے بیان کردہ بعضمسائل کو اہل حدیثکی ترجمانی کرنے والے عظماء نے قبول نہیںفرمایا جس کے نتیجے میںعام اہل حدیث نے بھی ان کی فکر کو قبول نہیںکیا تھا ، بلکہ مسترد کردیا ۔ بالخصوص متعدد اہم ترین مسائل کے حوالے سے ۔ (1)صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین محدثین عظام اور اہل سنت کے تقریباً سب ہی مکاتب فکر کا اتفاق ہے کہ قرآن مقدس کی آیات مبارکہ کی ترتیب توقیفی ہے یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود آیات مبارکہ کی ترتیب ارشاد فرمائی اور وہ اللہ کے حکم کے مطابق تھی۔ جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا وعدہ ہے ۔ [اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ ][الحجر:۹] ’’ہم نے قرآن اتارا ہے اور ہم اس کی حفاظت کریںگے۔‘‘ اسی ترتیب پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو قرآن سنایا اور صحابہ کرام کو حفظ کرایا، اسی ترتیب پر وہ قرأت کرتے رہے، اس میں کسی کا اختلاف نہیں ہے، سوا ئے شیعہ کے ۔ان کا کہنا ہے کہ قرآن مقدس کی آیات میں تقدیم و تاخیر ہوئی ہے اور بعض آیات موجودہ قرآن مقدس سے ہٹا دی گئی ہیں!جیسا کہ اصول کافی اور تحریف کلام رب الارباب وغیرہ کتب اثنا عشریہ میں مرقوم ہے۔ اور یہ نظریہ درست نہیں جبکہ مولانا وحید الزمان رحمہ اللہ بھی اس نظریے کے قائل ہیں آیت تطہیر کی تفسیر میںلکھتے ہیں : ــ’’ ایک جماعت محققین نے اس مذہب کو ترجیح دی ہے کہ آیت میںآپ کی بیبیاں اور حضرت فاطمہ اور حضرت علی اور حسن اور حسین رضوان اللہ علیہم اجمعین سب داخل ہیں اور بعضوں نے اس کو خاص رکھا ہے نسبی گھر والوں سے یعنی حضرت فاطمہ اور حضرت علی اور حسن اور حسین سے۔ مترجم کہتاہے صحیح مرفوع حدیثیں اس کی تائید کرتی ہیں اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نےخود بیان کردیا