اظہارِ تشکر
اللہ تعالیٰ ہی کا لطف و کرم ہے کہ اس ذاتِ عالی نے مجھے فراغت کے لمحات عطا فرمائے۔ اُسی کی توفیق سے مختلف کتابوں کی ورق گردانی کاموقع ملا اور سچے خوابوں پر مشتمل یہ احادیث نبویہ، آثار صحابہ وآئمہ کی روشنی میں،یک جا کرنے کے بعد میں اسے کتابی شکل میں پیش کرنے کے قابل ہوسکا۔
میں اس سلسلے میں اپنے گھر کے تمام افراد کا بھی شکر گزار ہوں جن کے تعاون سے میں سکون و اطمینان کے ساتھ نوشت و خواند میں مصروف رہا اور یہ کام تکمیل کو پہنچا۔ اس کے ساتھ ساتھ دار السلام لندن کے منیجرحافظ عبد الوحید صاحب بھی میرے شکروسپاس کے مستحق ہیں جنھوں نے طباعت و اشاعت کی ذمہ داری اٹھائی اور اسے بحسن و خوبی پورا بھی کیا۔
اللہ تعالیٰ یہ عاجزانہ محنت قبول فرمائے اورہم سب کو حسنِ عمل کی توفیق بخشے۔
طالب الدعوات
ثناء اللہ سیالکوٹی (مقیم لندن)
|