Maktaba Wahhabi

59 - 131
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تقدیم فضیلۃ الشیخ/عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین ساری تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا، اور ہر زمان و مکان میں اس کی تقدیر کا نفاذ کیا، اس کے وافر انعامات پر ہم اس کی حمد و شکر کرتے ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں۔ وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کا فضل و احسان ہے۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اللہ ان پر، ان کے آل و اصحاب اور ان کی سچی اتباع کرنے والوں پر رحمت نازل فرمائے۔ میں نے ان صفحات کا مراجعہ کیا جنہیں فاضل نوجوان عبداللہ بن عبدالعزیز العیدان نے شرعی جھاڑ پھونک اور اس کی اہمیت کے موضوع پر مرتب کیا ہے۔ فاضل نوجوان نے اس کی سخت ضرورت، نیز تاثیر اور شروط پر اور تاثیر میں تاخیر کے اسباب پر بہترین انداز میں گفتگو کی ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ توکل کے منافی نہیں۔ درحقیقت یہ رسالہ مختصر ہونے کے باوجود بڑا مفید ہے۔ کیونکہ اکثر لوگوں کو نفسیاتی اور روحانی امراض، نظر بد اور جادو وغیرہ لاحق ہوتے رہتے ہیں۔ اسی طرح کچھ شیاطین کا جسموں میں اثر ہوتا ہے۔بلاشبہ ان بہت سارے اسباب کے ساتھ ساتھ جنہیں مؤلف نے ذکر کیا۔مثلاً ذکر سے اعراض، وظائف اوردعاؤں کے
Flag Counter