٭ مصیبت میں دعا کرنا: ((إنّا للهِ وإنّا إليه راجِعونَ، اللَّهمَّ أْجُرْني في مُصيبَتي، واخلُفْ علَيَّ بخيرٍ منها ))٭ جب دل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو،اور خوب اخلاص کی کیفیت ہو٭ مظلوم کی دعا، جب کہ کوئی اس پر ظلم ڈھا رہا ہو٭ باپ کی اپنے اولاد کے لیے دعا یا بد دعا٭ مسافر کی دعا ٭ روزہ دار کی دعا جب تک کہ وہ افطار نہ کرے٭ روزہ دار کی دعا افطار کے وقت٭ پریشان حال کی دعا٭ عادل بادشاہ (حکمران) کی دعا٭ نیک اولاد کی اپنے والدین کے لیے دعا٭ وضو کے بعد کی دعا جوکہ حدیث میں ثابت شدہ ہے٭ جمرہ صغری کی رمی کرنے کے بعد دعا٭ جمرہ وسطی کی رمی کے بعد دعا٭ بیت اللہ خانہ کعبہ کے اندر کی دعا (حطیم خانہ کعبہ میں شامل ہے )٭ صفا پر کی جانے والی دعا٭ مرو ہ پر کی جانے والی دعا٭ مزدلفہ میں مشعر الحرام کے پاس کی جانے والی دعامؤمن جہاں کہیں بھی ہووہ ہمیشہ اپنے رب سے ہی مانگتا ہے۔ فرمان الٰہی ہے : ﴿ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ﴾ (البقرہ: ۱۸۶)