٭ اپنے گھر، مال،اولاد اور اپنے نفس پر بددعا کرنے سے بچنا۔ ٭ دعا میں آواز کوبہت زیادہ بلند نہ کرنا؛بلکہ دھیمہ رکھنا۔٭ اپنے گناہوں کا اعتراف، اور ان پر توبہ کرنا، اور اللہ تعالی کی نعمتوں کا اعتراف اور ان پر اس کا شکر ادا کرنا۔٭ بہ تکلف مسجع عبارات (بناوٹی دعاکے الفاظ)استعمال کرنے سے پرہیز کرنا۔ ٭ گڑگڑاہٹ، عاجزی، امید، اور خوف سے دعا کرنا۔ ٭ توبہ کرتے ہوئے گناہوں کی بخشش طلب کرنا۔ ٭ تین تین بار دعا کے کلمات کودھرانا۔ ٭ قبلہ رخ ہو کر دعا کرنا۔ ٭ دعا میں ہاتھ اٹھانا۔٭ توبہ کیساتھ جن کا حق مارا ہوا ہے، انہیں ان کا حق واپس کرنا۔ ٭ اگر آسانی سے ممکن ہوتو دعا سے پہلے وضو کرلے۔ ٭ دعا میں حد سے نہ گزرنا۔ ٭ دعا کرنے والا جب دوسروں کے لیے دعا کررہا ہوتووہ اپنے لیے بھی دعا کرے۔٭ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی اور صفات عالیہ ؛ یا ایسا کام جو دعا کرنیوالے نے خود کیا ہو؛ اس کے وسیلہ سے ؛ یا پھر کسی زندہ،نیک اور موجود انسان کی دعا کے وسیلہ سے دعا کرے۔ ٭ یہ کہ دعا کرنے والے کا کھانا اور پینا حلال کا ہونا چاہیے۔ ٭ کسی گناہ کے کام یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔٭ یہ کہ نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے۔٭ تمام گناہوں سے بچ کر رہے۔