قبولیت دعا کے اوقات ؛ حالات اور مقامات :٭ لیلۃ القدر میں ٭ رات کے آخری پہر میں ٭ فرض نمازوں کے بعد ٭ اذان اور اقامت کے درمیان ٭ ہر رات کی ایک گھڑی ٭ فرض نمازوں کی اذان کے وقت٭ بارش برسنے کے وقت ٭ جہاد فی سبیل اللہ میں بوقت جنگ٭ جمعہ کے دن ایک خاص گھڑی میں ؛ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد کی گھڑیوں میں سے کسی گھڑی میں ۔ اسے راجح قول شمار کیا گیا ہے۔ یا پھر خطبہء جمعہ اور نماز کے وقفے میں بھی ہوسکتی ہے۔ ٭ خالص نیت کے ساتھ زمزم پیتے ہوئے٭ سجدہ کی حالت میں ٭ رات کو نیند سے بیدار ہونے پر٭ جب انسان پاک صاف ہو کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو اور دعا کرے٭ جب لا إلهَ إلّا أنتَ سُبحانَكَ إنِّي كُنْتُ منَ الظالِمينَ پڑھ کر دعا کرے۔٭ کسی انسان کے مرنے کے بعد لوگوں کا دعا کرنا٭ آخری تشہد میں اللہ تعالی کی حمد و ثنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام کے بعد دعا کرنا٭ اللہ تعالیٰ سے جب اس کے اسم اعظم کے ساتھ دعا کی جائے تو یہ دعا قبول ہوگی، اور جس چیزکا سوال کریگا وہ اس کو دی جائے گی۔٭ کسی مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی پیٹھ کے پیچھے دعا کرنا٭ عرفات میں یوم عرفہ میں دعا کرنا٭ رمضان المبارک میں دعا کرنا٭ مسلمانوں کی کسی ایسی مجلس میں دعا کرنا جہاں دین و شریعت کی بات ہورہی ہو۔