Maktaba Wahhabi

دعا کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

154
کرنے لگے۔ ان میں سے ایک اس قدر غصے میں تھا کہ اس کا منہ پھول گیا اور چہرے کا رنگ بدل گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ کہے تو اس کا سارا غصہ چلا جائے۔‘‘ ایک شخص یہ سن کر اس کے پاس گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد سے آگاہ کرکے کہا’’شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگو۔‘‘اس(جھگڑالو آدمی)نے جوا ب دیا’’کیا تم میرے اندر کوئی خرابی محسوس کرتے ہو یا میں دیوانہ ہوں(یہاں سے)چلے جاؤ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 230 چھینک لینے والے کو ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ اور سننے والے کو ’’یَرْحَمُکُمُ اللّٰہُ‘‘ کہنا چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اِذَا عَطَسَ اَحَدُکُمْ فَلْیَقُلْ ]اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ[ وَالْیَقُلْ لَہٗ اَخُوْہُ اَوْ صَاحِبُہٗ ]یَرْحَمُکَ اللّٰہُ[ فَاِذَا قَالَ لَہٗ ]یَرْحَمُکَ اللّٰہُ[ فَلْیَقُلْ ]یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ[))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب تم میں سے کوئی آدمی چھینک لے تو اسے((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ))’’تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔‘‘ کہنا چاہئے اور اس کے(سننے والے)بھائی یا ساتھی کو((یَرْحَمُکَ اللّٰہ))’’اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔‘‘ کہنا چاہئے اور جب وہ(سننے والا)یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہے تو چھینک لینے والے کو((یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَ یُصْلِحُ بَالَکُمْ))’’اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے۔‘‘ کہنا چاہئے۔ اس کو بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 231 غیر مسلم کی چھینک پر صرف یَھْدِیُکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ کہنا چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ الْیَہُوْدُ یَتَعَاطَسُوْنَ عِنْدَ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَرْجُوْنَ اَنْ یَقُوْلَ لَہُمْ یَرْحَمُکُمُ اللّٰہُ فَیَقُوْلُ ]یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَ یُصْلِحُ بَالَکُمْ[۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (صحیح) حضرت ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینک لیتے اور امید کرتے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے((یَرْحَمُکَ اللّٰہ))’’اللہ تم پر رحم فرمائے‘‘ کہیں‘ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے((یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَ یُصْلِحُ بَالَکُمْ))’’اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حال کی اصلاح کرے۔‘ کہتے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
33فَضْــــلُ الدُّعَاءِ دعا کی فضیلت
36أَہَمِیَّــــۃُ الدُّعَاءِ دعا کی اہمیت
37آدَابُ الدُّعَاءِ دعا کے آداب
42اَلْکَلِمَاتُ الَّتِیْ تُسْتَجَابُ بِہَا الدُّعَاءِ وہ کلمات جن کے ذریعے دعا قبول کی جاتی ہے
45اَ لْاَوْقَـــاتُ الَّتِیْ تُسْتَجَابُ فِیْہَا الدُّعَاءِ قبولیت دعا کے اوقات
49اَلَّــــذِیْنَ تُسْتَجَابُ دُعَـــاءُہُــــمْ وہ لوگ، جن کی دعا قبول کی جاتی ہے
52اَلَّــــذِیْنَ لاَ تُسْتَجَابُ دُعَـــاءُ ہُــــمْ وہ لوگ، جن کی دعا قبول نہیں کی جاتی
55مُبـَـــاحَاتُ الدُّعَاءِ دعا میں جائز امور
60مَکْرُوْہَاتُ الدُّعَاءِ وَ مَمْنُوْعَاتُہَا دعا میں مکروہ اور ممنوع امور
65اَوْجَہُ اِجَـــابَۃِ الدُّعَاءِ قبولیت دعا کی مختلف صورتیں
66الدُّعَاءِ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ دعا، قرآن مجید کی روشنی میں
69اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ الْقُـــرْآنِیَـــۃُ قرآنی دعائیں
78اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ النـَّــوْمِ وَالْإِسْتِیْقَـــاظِ سونے اور جاگنے کی دعائیں
81اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ فِی الطَّـــہَارَۃِ طہارت سے متعلق دعائیں
83اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ لِلْمَسْجِدِ مسجد سے متعلق دعائیں
85اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ فِی النِّـــدَائِ وَالصـَّـــلاَۃِ اذان اور نمازسے متعلق دعائیں
92أَ لْأَذْکَارُ الْمَسْنُـوْنَۃِ بَعْدِ الصَّلاَۃِ نماز کے بعد اذکار مسنونہ
96أَ لْأَدْعـِـــیَۃُ الْخَـــاصَّۃُ لِبَعْضِ الصَّـلاَۃِ بعض نمازوں کی مخصوص دعائیں
98أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الصِّیَامِ روزوں سے متعلق دعائیں
100أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الزَّکَاۃِ زکاۃسے متعلق دعائیں
101أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی السَّفَرِ سفرسے متعلق دعائیں
106أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الزَّوَاجِ نکاح سے متعلق دعائیں
108أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الطَّــــعَامِ کھانے پینے سے متعلق دعائیں
111أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الصَّبَاحِ وَالْمَسَآءِ صبح و شام کی دعائیں
117أَ لْأَدْعِیَـــۃُ الْجَـــــامِعَـــۃِ جامع دعائیں
122أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْاِسْــتِـعـَـــاذَۃِ پناہ مانگنے کی دعائیں
127أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْہَـــمِّ وَالْحُــــزْنِ رنج اور شدت ِغم کے وقت کی دعائیں
132أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْمَــرَضِ وَالْمَـــوْتِ مرض اور موت سے متعلق دعائیں
138أَلتَّـــوْبَـــۃُ وَالْإِسْـتِــغْــفَـــارُ توبہ اور استغفار
142ذِکْــــرُ اللّٰہِ عَـــزَّوَجَـــــلَّ اللہ تعالیٰ کا ذکر
148أَ لْأَدْعِـیَـــۃُ الْمُتَفَــرَّقَـــۃُ متفرق دعائیں
157ألْأَدْعِـیَۃُ وَالْاَوْرَادِ غَیْرِ الْمَاثُوْرَۃِ غیر مسنون دعائیں اور وظیفے
Flag Counter