بسم اللّٰه الرحمن الرحيم اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ، اَمَّا بَعْدُ ! رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’دعا عبادت ہے۔‘‘(ترمذی)ایک دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’دعا عبادت کی روح ہے‘‘(ترمذی)تخلیق آدم علیہ السلام کے بعد سب سے پہلی عبادت جو حضرت آدم علیہ السلام کو سکھلائی گئی وہ ’’دعا ‘‘ہی تھی۔حضرت آدم علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے حکم پر پورا نہ اتر سکے تو اللہ تعالیٰ نے ان پر نظر کرم فرمانے کے لئے یہ دعا سکھائی﴿رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾’’اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے اگرتونے ہماری مغفرت نہ کی ہم پر رحم نہ فرمایا تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘(سورۃ اعراف آیت نمبر23)تمام عبادتوں میں سے دعا ہی ایک ایسی عبادت ہے جس کے لئے کوئی جگہ دن یا وقت مقرر نہیں بلکہ ہر لمحہ ہر گھڑی مانگنے کی اجازت ہے۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک نظر ڈالیں تو یوں لگتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا کوئی لمحہ اور کوئی گھڑی ایسی نہیں جو دعا سے خالی گزری ہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمول مبارک میں شامل دعائیں ملاحظہ ہوں۔سونے اور جاگنے کی دعا، اچھا یا برا خواب دیکھنے کی دعا، بیت الخلاء میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا،گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کی دعا، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا، آئینہ دیکھنے کی دعا، کھانا کھانے اور پانی پینے کی دعا،میزبان کے حق میں دعا، کفارہ مجلس کی دعا، توبہ کی دعا، پناہ مانگنے کی دعا، اللہ سے بخشش طلب کرنے کی دعا، پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیز کو دیکھنے کی دعا، غصہ کے وقت کی دعا، نظر بد سے بچنے کی دعا، مریض کی عیادت کرنے کی دعا، زیارت قبور کی دعا، بازار میں داخل ہونے کی دعا، ادائیگی قرض کی دعا، غم اور پریشانی کے وقت کی دعا، ابتلاء اور آزمائشوں کے وقت کی دعا، سفر پر روانگی اور واپسی کی دعا،ان متفرق دعاؤں کے علاوہ صبح وشام کے وقت کے ادعیہ و اذکار ان سے الگ ہیں۔ مخصوص حالات یا واقعات پیش آنے پر دعاؤں کی فہرست اس سے |