(( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِثِ ))۔[1]’’اے اللہ ! میں خبیث جِنّوں اور خبیث جِننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ‘‘بعض روایات میں اس دعاء کے شروع میں (بِسْمِ اللّٰہِ )کہنا بھی آیا ہے ۔ [2] اور بیت الخلاء سے نکلتے وقت یہ کہیں : ((غُفْرَانَکَ)) ۔[3] ’’اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں ۔‘‘۱۵- جب کسی پر غصّہ آجائے تو (( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم ))۔پڑھیں۔[4]یعنی ’’میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، شیطانِ مردود سے ‘‘۱۶- جماع ( ہمبستری )کے وقت درجِ ذیل دعاء کیا کریں، آپ اور آپ کی اولاد جِنّ و شیطان سے محفوظ رہے گی :((بِسْمِ اللّٰہِ ،الَلّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا))[5]’’اے اللہ ! تیرے نام سے ، اے اللہ ! ہمیں شیطان سے بچا اور تو جو اولاد ہمیں عطا کرے ، اُسے بھی شیطان سے بچا ۔‘‘۱۷- ایک ضعیف روایت میں ہے کہ بِلّوں اور سوراخوں میں پیشاب ہر گز نہ کریں ۔ اور راویٔ حدیث سے اس کی ممانعت کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے بتایا:’’ کہتے ہیں کہ ان میں جِنّ رہتے ہیں ۔‘‘[6]۱۸- اگر ممکن ہو تو عَجوہ کھجور کے سات دانے روزانہ صبح نہار منہ کھا لیا کریں ۔ ایسا کرنے سے نبی