Maktaba Wahhabi

8 - 153
سکتا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے امن و اطمینان کا تعلق صحیح عقیدہ اور ایمان کامل سے جوڑ رکھا ہے۔ کوئی بھی قوم اپنے نصب العین کو چھوڑ کر ترقی نہیں کر سکتی۔ امت مسلمہ کا نصب العین عقیدہ توحید ہے۔ سعودی عرب اسی عقیدہ کی وجہ سے ترقی کر رہا ہے۔ پاکستان جن مشکلات میں اس وقت گھرا ہوا ہے اس کا باعث عقیدہ توحید میں خامی ہی ہے۔ علماء اور سیاستدانوں کے لیے یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ لیکن سارا مسئلہ یہی ہے۔ جس دن پاکستان نے اس پر توجہ دی اسی دن دہشت گردی سے لے کر تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ باقی قوموں نے تو ترقی بغیر عقیدہ کے کر لی ہے۔ اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہیں۔ مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عقیدہ کو اہمیت دیں ورنہ ان کو ذلت اور رب کی پکڑ سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ کیونکہ مسلمان ہی کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے باقی تو نہیں کہتے اسی لیے ان کو مشکلات درپیش نہیں۔ مسئلہ تو ہمارا ہے ہم اقرار بھی کرتے ہیں اور انکار بھی کرتے ہیں۔ پاکستان میں جتنی شرک کو اہمیت حاصل ہے اتنی توحید کو نہیں۔ الا ما شاء اللّٰہ۔ میں علمائے کرام کا بے حد مشکور ہوں جن کے مشوروں کے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہی نہیں بے حد محال تھا۔ لیکن علمائے کرام نے ادارہ کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا اور دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں ان تمام بھائیوں کا بھی حد مشکور ہوں جنہوں نے کتاب کو شائع کرنے میں ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کیا۔ میں اپنے رفیق عبدالرئوف بھائی کا بے حد ممنون ہوں جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے ادارہ کو اس قابل بنا دیا کہ مکتبہ الفرقان کی کتب بہت زیادہ پڑھی جانے لگیں۔ جَزَاہُمُ اللّٰہُ خَیْرًا وَ اَحْسَنَ الْجَزَائِ۔ ابو ساریہ عبدالجلیل جدہ، سعودی عرب
Flag Counter