حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نماز میں سنت یہ ہے کہ اللہ اکبر کہے پھر سورۂ فاتحہ پڑھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے، پھر میت کے واسطے اخلاس کے ساتھ دعا کرے، اور قرأت نہ کرے، مگر پہلی تکبیر میں، حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے فتح الباری (ص۶۹۰ج۱)[1] میں لکھا ہے کہ اسنا د اس کی صحیح ہے، نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ کو آہستہ پڑھنا چاہیے، نسائی میں حضر ت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نمازِ جنازہ میں سنت ی ہے کہ پہلی تکبیر میں سورۂ فاتحہ آہستہ پڑھی جائے پھر تین تکیریں کہی جائیں اور آخر تکبیر کے وقت سلام پھرا جائے۔ اسناد اس حدیث کی صحیح ہے اور یہ وہی حدیث ہے جو ابھی اوپر عبد الرزاق رحمۃ اللہ علیہ اور نسائی رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہوئی ہے، نسائی میں یہ حدیث اسی طرح پرہے، اور صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی، پس سورہ فاتحہ پڑھا اور کہا تاکہ تم لوگ جان لو کہ نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، اور حاکم کی روایت میں پڑھا ہے(کذافی الفتح :ص۶۹۰ ج۱) تاکہ تم لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ نمازِ جنازہ میں الحمد پڑھنا سنت ہے، حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی ان دونوں حدیثوں سے ثابت ہوا کہ نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ آہستہ پڑھنا چاہیے اور یہی مذہب ہے جمہورر[2]کا اور درود[3] کو بھی آہستہ پڑھنا چاہیے۔