بہتر ہے۔‘‘ مطلب یہ ہے کہ میت کی ازار کو زندہ کی ازار کی طرح کمر سے باندھنے سے بہتر ہے کہ اس کو لفافہ بنایا جائے اور اس میں میت کو لپیٹا جائے۔ میت کو سلے ہوئے کرت میںبھی کفنانا درست ہے۔[1]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ بن اُبی کے کفنانے کے لیے اپنا کرتا دے دیا تھا، جیساکہ اوپر معلوم ہوا،اور نسائی (سلفی :ص ۲۲۴ج۱) میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو اپنے جبر میں کفنایا تھا۔ اگر کوئی محرم مرد حالت احرام میں مر جائے تو اس کو غسل دے کر اس کے احرام کے صرف دونوں کپڑوں میں کفنائیں اور اس کا سر نہ چھپائیں اور نہ اس کے بد وکفن میں خوشبو لگائیں بخاری اور مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہم [2]سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ پس اس کی اونٹنی نے اس کو گرادیا اور وہ مر گیا۔ اور وہ شخص محرم تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پانی اور بیر کے پتوں سے غسل دو اور اس کے دونوں کپڑوں میں اس کو کفناؤ ،اور اس کو خوشبو نہ لگاؤ ، اور اس کے سر نہ چھپاؤ ۔اس واسطے کہ وہ قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا۔