ہیں۔ درس میں چونکہ مسلسل گفتگو ہونا ہوتی ہے اس لئے آدمی انتہائی اطمینان کے ساتھ مسائل کو بیان کرتا رہتا ہے۔ اسی طرح اللہ کے فضل سے ہم نے چونکہ خطبات جمعہ کا سلسلہ بھی اسی موضوع پر اگلے کئی خطبات میں استوار کرنا ہے۔ اس لئے یہاں بھی کئی مسئلے ایسے بیان ہو جائیں گے جو شاید آپ نے زندگی میں کبھی نہ سنے ہوں اور تقریر میں بیان ہی نہیں ہو سکتے۔ جلسوں میں بیان نہیں ہو سکتے۔ جمعے کے خطبے میں امام کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک گھڑی ایسی آتی ہے کہ بندہ رب سے جو دعا مانگتا ہے رب اسے پورا فرما دیتا ہے۔ اسی بہانے سارے لوگ دل کی گہرائیوں سے خلوص کے ساتھ یہ دعا کرو اللہ ہمیں اپنی ذات کے لئے نہیں تیرے دین کی نشر و اشاعت کے لئے ایک بڑی مسجد کی ضرورت ہے اور اللہ تیری مہربانی اور توفیق سے ہم نے لارنس روڈ پر مسجد کی ایک ایکٹر جگہ خرید لی ہے۔[1] اللہ ہم بڑے کمزور ہیں ہمارے |