Maktaba Wahhabi

86 - 434
ہم اس طرح لڑیں گے جس طرح لڑنے کا سبق ہمیں ہمارے آقا نے دیا ہے اور آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے میں بڑا تھکا ہوا تھا جب آیا تھا اور وہابیوں نے تھکا دیا ہے کچومر نکال دیا ہے۔ خدا کی قسم ہے آج رات بھی میں ایک بجے جلسہ کر کے گھر پہنچا ہوں۔ آج رات بھی جلسہ ہے کل بھی جلسہ ہے۔ اسی وقت پناہ ملے گی جب قبر میں چلے جائیں گے نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی مرے جرم خانہ خراب کو تیرے عفو بندہ نواز میں لیکن کوئی بات نہیں ہے جان دی‘ دی ہوئی اسی کی تھی حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا میں اپنے رب کو گواہ بنا کے کہتا ہوں تمہیں لڑاؤں گا رب کے قرآن کے لئے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے لئے اور ایک بات کہے دیتا ہوں یہ بھی نہ سمجھنا کہ تم ساتھ دو گے تب لڑوں گا۔ خدا کی قسم ہے نہیں۔ میرے اللہ تو لکھ لے۔ لوگو تم نے قیامت کے دن گواہی دینی ہے۔ کعبے کے رب کی قسم ہے تم سارے پلٹ جاؤ میں لڑوں گا اکیلا لڑوں گا اور اس وقت تک لڑوں گا جب تک مال روڈ (لاہور) پہ مدینے والے کا پرچم نہیں لہرا جاتا ہے۔ سنو! میں نے یہ عزم کیا ہوا ہے کہ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔(سورۃالانعام:۱۶۲) او مر تو سارے ہی جاتے ہیں۔ کبھی کوئی زندہ رہا ہے؟ جو شہادت کی موت نہیں مرتا وہ ہسپتال میں جا کے مر جاتا ہے۔ کوئی بستر پہ مر جاتا ہے‘ کوئی ایڑیاں رگڑ کے مر جاتا ہے‘ کوئی ٹرک کے نیچے آکے مر جاتا ہے۔ اللہ! ہم تجھ سے موت مانگتے ہیں تو اپنی راہ میں شہادت کی موت نصیب فرما موت تو وہ ہے کہ جب خدا حشر کو پوچھے کیا لے کے آئے ہو؟
Flag Counter