بسم اللّٰه الرحمن الرحیم
تقدیم
اِنَّ الْحمْدَ للّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِینُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ وَ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ منْ شُرُورِ اَنْفُسِنَا وَ سَیِّئاتِ اَعْمَالِنَا ، مَنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلا مُضِلَّ لَہٗ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِیَ لَہٗ وَأَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلـٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ ۔أَمَّا بَعْدُ :
قارئین ِ کرام!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
گزشتہ چند سالوں کے دوران ہمیں یہ شرف حاصل رہا ہے کہ حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں کی مساجدِ مبارکہ: مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کے خطباتِ جمعہ کا ہر ہفتے ترجمہ کرکے طریق السلام مدینہ منورہ میں قائم ایک ادارے لجنۃ الدعوۃ (موجودہ لجنۃ التعریف بالاسلام) کو بذریعہ فیکس بھیج دیے جاتے اور وہ انھیں کمپوز کرواکر انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائیٹ میں ڈال دیتے۔ یہ سلسلہ کئی سالوں تک جاری رہا اور پھر یہ سلسلہ بند کر دیا گیا ۔
اب ہم افادۂ عام کے لیے اُن خطباتِ حرمین شریفین کو ترتیب وار قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش کرنے جارہے ہیں۔ ان خطبات کے سلسلہ میں بعض امور پیشِ نظر رہیں:
۱۔ قرآنِ کریم کی آیات کی عربی نصوص اور انکا اردو ترجمہ ذکر کر دیاگیا ہے ۔
۲۔ ہر مقام پر نصوصِ حدیث کے ذکر کا التزام تو نہیں کیا گیا، تاہم بیشتر مقامات پر اہم نصوص ذکر کرکے بعض دیگر کے صرف ترجمہ پر اکتفاء کیا گیا ہے۔
۳۔ خطبات میں بعض جگہوں پر ضعیف احادیث آگئی ہیں جنھیں باقی رہنے دیا گیا ہے تاکہ ہماری طرف سے حرمین شریفین کے ان خطبات میں کوئی تصرّف نہ ہو۔ یہاں ہم اُن خطبات اور ارقامِ احادیث کی نشاندہی کرکے بات کو طویل نہیں کرنا چاہتے کیونکہ حواشی کو دیکھتے ہی یہ معلوم ہوجاتا ہے۔
خطبہ نمبر (۴۸) میں ایک حدیث موضوع و من گھڑت بھی مذکور ہے ، لیکن وہ محض تنبیہ کے
|