Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد3)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2012

314
ایک اور حدیث میں خود کشی کو اتنا بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے کہ ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کر ر ہا تھا ، کافروں کے خلاف سینہ تان کر لڑ رہا تھا ، دشمنوں کی گردنیں تہہ تیغ کر رہا تھا ، اسی دوران زخموں کی تاب نہ لا کر اس نے اپنے آپ کو مار ڈالا تو اس کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ جہنم میں چلا گیا ہے ! حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مشرکین کا(کسی جنگ میں)آمنا سامنا ہوا اور دونوں فوجوں میں شدید لڑائی ہوئی۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قیامگاہ کی طرف لوٹ آئے اور دوسرے لوگ اپنے ٹھکانوں کی طرف چلے گئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم میں ایک شخص ایسا تھا کہ اس کے سامنے مشرکین میں سے جو بھی آتا وہ اس پر حملہ آور ہوتا اور اپنی تلوار سے اس کا کام تمام کردیتا۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کی بہادری دیکھی تو اس کے متعلق کہا:جس طرح آج اس شخص نے شجاعت وبہادری کے کارنامے دکھائے ہیں اس طرح ہم میں سے کسی نے بھی نہیں دکھائے ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(أَمَا إِنَّہُ مِنْ أَہْلِ النَّارِ)’’ خبردار ! وہ جہنمی ہے۔‘‘ تو لوگوں میں سے ایک شخص کہنے لگا:آج میں اس کے ساتھ ہی رہونگا(تاکہ دیکھ سکوں کہ یہ جہنمی کیوں ہے)یہ کہہ کر وہ اس کے ساتھ نکل گیا۔وہ جہاں رکتا یہ بھی رک جاتا۔اور وہ جہاں تیزچلتا یہ بھی تیزچلنے لگتا۔آخر کار وہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔چنانچہ وہ صبر نہ کر سکا اور اس نے اپنی موت کیلئے جلد بازی کرتے ہوئے تلوار کا قبضہ زمین پر ٹکایا اور تلوار کی نوک اپنے دونوں پستانوں کے درمیان رکھ کر اپنے بدن کا پورا بوجھ اس پر ڈال دیا اور یوں اس نے اپنے آپ کو ہلاک کردیا۔ اس کا یہ انجام دیکھتے ہی تعاقب کرنے والا صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا:(أَشْہَدُ أَنَّکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ)میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ یقینا اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:بات کیا ہے ؟ اس نے کہا:آپ نے جب یہ فرمایا تھا کہ فلاں آدمی جہنمی ہے تو لوگوں پر یہ بات بڑی گراں گذری تھی۔اس پر میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ آج میں اس کا تعاقب کرونگا اور تمھیں بتاؤنگا کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔چنانچہ میں اس کے پیچھے نکل گیا یہاں تک کہ جب وہ شدید زخمی ہوا تو اس نے موت کیلئے جلد بازی کی۔تلوار کا قبضہ زمین پر ٹکایا اور اس کی نوک اپنے سینے پر رکھ کر اپنے جسم کا پورا وزن اس پر ڈال دیا۔اور یوں وہ خود کشی کرکے ہلاک ہو گیا۔تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إِنَّ الرَّجُلَ لَیَعْمَلُ عَمَلَ أَہْلِ الْجَنَّۃِ فِیْمَا یَبْدُوْ لِلنَّاسِ وَہُوَ مِنْ أَہْلِ النَّارِ ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَیَعْمَلُ عَمَلَ أَہْلِ النَّارِ فِیْمَا یَبْدُوْ لِلنَّاسِ وَہُوَ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ) ’’ بے شک ایک آدمی بظاہر اہلِ جنت والا عمل کرتا ہے حالانکہ وہ اہلِ جہنم میں سے ہوتا ہے۔اور ایک آدمی
x
صفحہعنوان
13اسلام کا عام فہم تعارف
37اسلام دین ِ رحمت ہے(۱)
54اسلام دین ِ رحمت ہے(۲)
71شروط لا إلہ إلا اللّٰہ
96عبادت… مفہوم اور ثمرات
114کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟
135گناہوں کے خطرناک نتائج
149دعا اور اس کے آداب
174مسجد کے آداب
195ایمان کے فضائل اور ارکان
215تکملہ ارکان ایمان [ ۱]
231تکملہ ارکان ایمان [ ۲]
251انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
280جہنم سے آزادی کے اسباب
295امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
311خود کشی… ایک سنگین جرم
324رزق حلال ہی آخر کیوں ؟
343اپنے دشمن کو پہچانئے !
364’نفاق‘ اور منافق کی نشانیاں
384طلاق کے اسباب اور اس کا حل
406سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج
425نماز میں نمازیوں کی اخطاء
448حدیث( لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ )کی تشریح
464آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت !
484خرید وفروخت کے آداب واحکام
Flag Counter