Maktaba Wahhabi

227 - 492
سکے کہ میرے پاس تو کوئی نصیحت کرنے والا آیا ہی نہ تھا۔اور چونکہ کتاب اللہ(قرآن مجید)موجود اور بفضل اللہ محفوظ ومامون ہے اس لئے یہ اللہ تعالی کی حجت کے طور پر قائم ہے اور واجب الاتباع ہے۔ جیسا کہ اللہ رب العزت کا فرمان ہے:﴿ اِتَّبِعُوْا مَا أُنْزِلَ إِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَلاَ تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِہٖ أَوْلِیَائَ﴾ ’’تم لوگ اس چیز کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل کی گئی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کردوسرے سرپرستوں کی پیروی مت کرو۔‘‘[1] اور فرمایا:﴿ وَہٰذَا کِتَابٌ أَنْزَلْنٰہُ مُبَارَکٌ فَاتَّبِعُوْہُ وَاتَّقُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ ﴾ ’’اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے، یہ بڑی برکت والی ہے۔ لہذا تم اس کی پیروی کرو اور ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘[2] آسمانی کتابیں آسمانی کتب جن کا ذکر قرآن وحدیث میں وارد ہے وہ ہیں: 1۔زبور:یہ وہ کتاب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل فرمایا۔اس پر بھی ایمان لانا واجب ہے لیکن اس پر جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل فرمایا ،وہ زبور قطعی طور پر نہیں جو یہودیوں کے ہاتھوں تحریف کا شکار ہو چکی ہے۔اللہ رب العزت کا ارشادہے:﴿ وَآتَیْنَا دَاؤُدَ زَبُوْرًا ﴾ ’’اور ہم نے داؤد(علیہ السلام)کو زبور عطا فرمائی۔‘‘[3] 2۔ابراہیم وموسیٰ علیہ السلام کے صحیفے:یہ وہ صحیفے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا فرمائے تھے۔یہ تمام صحیفے مفقود ہیں اور ان کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿ أَمْ لَمْ یُنَبَّأْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسیٰ ٭ وَإِبْرَاہِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰی ٭ أَلاَّ تَزِرَ وَازِرَۃٌ وِّزِرَ أُخْرٰی٭ وَأَنْ لَّیْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلاَّ مَا سَعٰی ٭ وَأَنَّ سَعْیَہُ سَوْفَ یُریٰ ٭ ثُمَّ یُجْزَاہُ الْجَزَائَ الأَوْفٰی﴾ ’’کیا اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ(علیہ السلام)اور وفادار ابراہیم(علیہ السلام)کے صحیفوں میں تھی کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور یہ کہ انسان کیلئے صرف وہی ہے جس کی کوشش اس نے خود کی۔ اور یہ کہ اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائیگی پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائیگا۔ ‘‘[4] اور فرمایا:﴿ بَلْ تُؤثِرُوْنَ الْحَیَاۃَ الدُّنْیَا ٭وَالآخِرَۃُ خَیْرٌ وَّأَبْقٰی ٭ إِنَّ ہٰذَا لَفِیْ الصُّحُفِ الأُوْلٰی ٭ صُحُفِ إِبْرَاہِیْمَ وَمُوْسیٰ﴾
Flag Counter