Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد3)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2012

217
الْمَلاَئِکَۃِ مُسَوِّمِیْنَ ﴾ ’’ کیوں نہیں ! اگر تم صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور(اگر)دشمن تم پر فورا چڑھ آئے تو تمہارا رب خاص نشان رکھنے والے پانچ ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا۔‘‘[1] اور حضرت رفاعۃ بن رافع الزرقی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے:(مَا تَعُدُّوْنَ أَہْلَ بَدْرٍ فِیْکُمْ ؟)’’ اہلِ بدر کا آپ کے نزدیک کیا مقام ہے ؟ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا:(مِنْ أَفْضَلِ الْمُسْلِمِیْنَ)’’ وہ مسلمانوں میں سب سے افضل ہیں ‘‘(یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کا کوئی اور کلمہ کہا۔)حضرت جبریل علیہ السلام نے کہا:(وَکَذٰلِکَ مَنْ شَہِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ)’’ اور اسی طرح وہ فرشتے بھی سب سے افضل ہیں جوجنگ ِ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ ‘‘[2] 2۔ان کو جو مقام و مرتبہ اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے انھیں اسی پر برقرار رکھنا۔ اور وہ یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے مامور بندے ہیں، اللہ تعالیٰ نے انھیں عزت دی ہے ، ان کے مرتبہ کو بلند کیا اور انھیں اپنا تقرب نصیب کیا ہے۔ ان میں سے بعض اللہ تعالیٰ کی وحی وغیرہ کے پیامبر اور قاصد ہیں۔ اوران میں اتنی ہی طاقت ہے جس قدر اللہ تعالیٰ نے انھیں عطا کی ہے۔ اس کے باوجود وہ اپنے اور دوسروں کے کسی نفع ونقصان کے مالک نہیں۔ اس لئے کسی قسم کی عبادت کو ان کیلئے بجا لانا جائز نہیں، چہ جائیکہ انھیں اللہ تعالیٰ کی صفات سے متصف کیا جائے جیسا کہ عیسائیوں کا حضرت جبریل علیہ السلام کے بارہ میں عقیدہ ہے۔ فرمان باری تعالیٰ ہے:﴿ وَقَالُوْا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحَانَہُ بَلْ عِبَادٌ مُّکْرَمُوْنَ ٭ لاَ یَسْبِقُوْنَہُ بِالْقَوْلِ وَہُمْ بِأَمْرِہٖ یَعْمَلُوْنَ﴾ ’’(مشرک لوگ)کہتے ہیں کہ رحمن اولاد والا ہے۔اس کی ذات پاک ہے، بلکہ وہ سب(فرشتے)اس کے معزز بندے ہیں، کسی بات میں اللہ تعالیٰ پر سبقت نہیں لے جاتے، بلکہ اس کے فرمان پر کار بند ہیں۔‘‘[3] اور فرمایا:﴿ لاَ یَعْصُوْنَ اللّٰہَ مَا أَمَرَہُمْ وَیَفْعَلُوْنَ مَا یُؤمَرُوْنَ ﴾ ’’انھیں جو حکم اللہ تعالیٰ دیتا ہے، وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے اسے بجالاتے ہیں۔‘‘[4] فرشتوں کے بارہ میں یہ تھا اجمالی ایمان جو ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے۔اور جہاں تک تفصیلی ایمان کا تعلق ہے تو وہ ان چیزوں پر مشتمل ہے: 1۔ ان کی پیدائش:اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو نور سے پیدا کیاہے۔جیسا کہ اس نے جنوں کو آگ اور بنی آدم کو مٹی سے
x
صفحہعنوان
13اسلام کا عام فہم تعارف
37اسلام دین ِ رحمت ہے(۱)
54اسلام دین ِ رحمت ہے(۲)
71شروط لا إلہ إلا اللّٰہ
96عبادت… مفہوم اور ثمرات
114کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟
135گناہوں کے خطرناک نتائج
149دعا اور اس کے آداب
174مسجد کے آداب
195ایمان کے فضائل اور ارکان
215تکملہ ارکان ایمان [ ۱]
231تکملہ ارکان ایمان [ ۲]
251انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
280جہنم سے آزادی کے اسباب
295امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
311خود کشی… ایک سنگین جرم
324رزق حلال ہی آخر کیوں ؟
343اپنے دشمن کو پہچانئے !
364’نفاق‘ اور منافق کی نشانیاں
384طلاق کے اسباب اور اس کا حل
406سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج
425نماز میں نمازیوں کی اخطاء
448حدیث( لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ )کی تشریح
464آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت !
484خرید وفروخت کے آداب واحکام
Flag Counter