Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد3)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2012

’’ بے شک دین(برحق)اللہ تعالی کے نزدیک اسلام ہی ہے۔‘‘[1] ’اسلام ‘ اللہ تعالی کا پسندیدہ دین ہے جیساکہ اس کا فرمان ہے:﴿اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا ﴾ ’’ آج میں نے تمھارے لئے تمھارا دین مکمل کردیااور اپنی نعمت تم پر پوری کردی۔اور اسلام کو بحیثیت دین تمھارے لئے پسند کرلیا۔‘‘[2] اس لئے جو شخص اسلام کے علاوہ کسی اور دین کا پیروکار ہو اس کا دین اللہ تعالی کے ہاں قابل قبول نہیں ہے۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں:﴿ وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَ ھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ﴾ ’’ اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا طلبگار ہو تواس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گا۔‘‘[3] 2۔اسلام تمام انبیائے کرام علیہم السلام کا دین ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیائے کرام علیہم السلام ایک ہی دین کے ساتھ مبعوث کئے گئے اور وہ ہے دین اسلام۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿شَرَعَ لَکُمَ مِّنْ الدِّیْنِ مَا وَصّٰی بِہٖ نُوْحًا وَّالَّذِیْٓ اَوْحَیْنَا اِِلَیْکَ وَمَا وَصَّیْنَا بِہٖٓ اِِبْرٰہِیْمَ وَمُوْسٰی وَعِیْسٰٓی اَنْ اَقِیْمُوْا الدِّیْنَ وَلاَ تَتَفَرَّقُوْا فِیْہِ ﴾ ’’ اس نے تمھارے لئے وہی دین مقرر کیا ہے جس کا حکم اس نے نوح علیہ السلام کو دیاتھا اور جو ہم نے آپ کو بذریعۂ وحی دیا ہے اور جس کا حکم ہم نے ابراہیم علیہ السلام ، موسی علیہ السلام اور عیسی علیہ السلام کو دیا تھا۔اور سب سے کہا تھا کہ تم دین کو قائم رکھنا اور اس میں تفرقہ نہ ڈالنا۔‘‘[4] اِس آیت کریمہ میں الو العزم پیغمبروں کا ذکر کیا گیا ہے اور سب سے افضل پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جو دین آپ پر بذریعۂ وحی اتارا گیا ہے اُسی دین کا حکم ان پیغمبروں کو بھی دیا گیا۔اور سب کو یہی کہا گیا کہ دینِ اسلام کو قائم رکھنا اور اس میں گروہ بندی اور فرقہ بازی سے بچنا۔ اسی طرح اللہ تعالی ملت ِ ابراہیمی کے بارے میں فرماتا ہے: ﴿ وَ مَنْ یَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّۃِ اِبْرٰھٖمَ اِلَّا مَنْ سَفِہَ نَفْسَہٗ وَلَقَدِ اصْطَفَیْنٰہُ فِی الدُّنْیَا وَ اِنَّہٗ فِی الْاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ ٭ اِذْ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗٓ اَسْلِمْ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ٭ وَ وَصّٰی بِھَآ اِبْرٰھٖمُ بَنِیْہِ وَ یَعْقُوْبُ یٰبَنِیَّ اِنَّ
x
صفحہعنوان
13اسلام کا عام فہم تعارف
37اسلام دین ِ رحمت ہے(۱)
54اسلام دین ِ رحمت ہے(۲)
71شروط لا إلہ إلا اللّٰہ
96عبادت… مفہوم اور ثمرات
114کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟
135گناہوں کے خطرناک نتائج
149دعا اور اس کے آداب
174مسجد کے آداب
195ایمان کے فضائل اور ارکان
215تکملہ ارکان ایمان [ ۱]
231تکملہ ارکان ایمان [ ۲]
251انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
280جہنم سے آزادی کے اسباب
295امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
311خود کشی… ایک سنگین جرم
324رزق حلال ہی آخر کیوں ؟
343اپنے دشمن کو پہچانئے !
364’نفاق‘ اور منافق کی نشانیاں
384طلاق کے اسباب اور اس کا حل
406سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج
425نماز میں نمازیوں کی اخطاء
448حدیث( لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ )کی تشریح
464آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت !
484خرید وفروخت کے آداب واحکام
Flag Counter