Maktaba Wahhabi

64 - 65
بات کرتے وقت پہلے سلام کیاجائے ۔ بعض لوگ سلام سے پہلے ’’ہیلو ‘‘کہتے ہیں یا ’’ہیلو السلام علیکم ‘‘ یہ درست نہیں ۔ (۷) کوئی مرد کسی غیر محرم عورت سے اور کوئی عورت کسی غیر محرم مرد سے موبائل پر بھی غیر ضروری بات نہ کرے ۔ یہ شرعاً بھی منع ہے ۔ اور اس سے بہت ساری سماجی خرابیاں بھی پید ا ہوتی ہیں ۔ (۸) سماج میں بڑھتی بے راہ روی کے مد نظر ضروری ہے کہ والدین اور سر پرست اپنے بچوں بچیوں کے ہاتھ میں موبائل دیتے وقت نظر رکھیں کہ ان کا غلط استعمال نہ ہو ۔بالخصوص اجنبی لڑکوں اور لڑکیوں کا آپس میں موبائل سے ربط وضبط عموما ً خراب نتائج تک پہنچاتا ہے اور اس سے رسوائی و بد نامی ہو تی ہے ۔ (۹) موبائل کے زیادہ استعما ل سے تعلیم اور کام دھندے کا بھی نقصان ہو تا ہے اور یہ چیز صحت کے لیے بھی مضر ہے ۔ آنکھ پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔دل و دماغ اور دوسر ے اعضا ء بھی متا ثر ہوتے ہیں ۔اور بہت ساری بیما ریاں جنم لیتی ہیں ۔ (۱۰) واٹس ایپ وغیرہ کے گروپ میں کسی کو ’’ایڈ ‘‘کرنے سے پہلے اس سے اجازت لینا چاہیے ۔با لخصوص اہل علم اور مشہور شخصیتوں کے تعلق سے اس کا ضرور خیال رکھنا چاہیے ۔ (۱۱) واٹس ایپ وغیرہ پر آنے والے ہر میسیج اور ہر پوسٹ کو فورا ً Forward یا Share نہیں کر نا چاہیے ۔جب تک اس کے درست ہونے کا پتہ نہ چلا لیا جائے ۔ہو سکتا ہے کہ خبر صحیح نہ ہو ۔حدیث اور شرعی باتوں کو بھی بغیر تحقیق کے Forwardکرنا بسااوقات گناہ کا سبب بن سکتا ہے۔ (۱۲) امن وامان میں خلل ڈالنے والی ، فتنہ و فساد کو ہوا دینے والی اور اسی طرح بے حیائی
Flag Counter